ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کرنے ڈپلیکیٹ ووٹرس کے کاغذات اور نام بڑھانے والے بی ایل اوز کی کارکردگی کی تفصیلات دی جائے
کمپیوٹر آپریٹرز اور بی ایل اوز کے کاموں کی فہرست شیخ آصف نے الیکشن آفیسر سے طلب کی
مالیگاؤں :12 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں سینٹرل اسمبلی میں بوگس ووٹ معاملہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ شہر میں دن بہ دن ووٹرس کے نام ایک سے زائد ووٹر لسٹ میں نظر آرہے ہیں اس ضمن میں آصف شیخ رشید نے شہر کے الیکشن آفیسر وجے آنند شرما سے مطالبہ کر معلومات طلب کی ہے کہ مالیگاؤں شہر کے BLO نے کس طرح اپنی ڈیوٹی انجام دی ہے؟ ۔کن کن BLO نے وارڈ وائز زیادہ سے زیادہ ووٹ بڑھائی ہے اور وہ کس طرح؟ انکے ناموں کے ساتھ انکے کاموں کی تفصیلات دی جائے ۔وہیں شہر بھر میں جن لوگوں نے ایک سے زائد ووٹ لسٹ میں اپنا نام کس طرح بڑھایا ہے ؟ اسکی بھی تفصیل دی جائے ۔پرانت آفیسر کو شیخ آصف نے ایک مطالباتی لیٹر 8 اگست کو دیتے ہوئے کہا تھا کے شہر میں بوگس ووٹوں کی انکوائری کی جائے ۔اس سے قبل 6 اور 7 اگست کو بھی شکایتی مکتوب آصف شیخ نے پرانت آفیسر کو دیا تھا اور آج 12 اگست کو آصف شیخ نے ایک مکتوب دیتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں سینٹرل حلقہ اسمبلی میں شامل بوگس ووٹرس کی انکوائری کی جائے اور ساتھ ہی مندرجہ ذیل معلومات دی جائے ۔، آصف شیخ نے معلومات طلب کی کے مورخہ 1/1/2019 سے اکتوبر 2019 تک کتنے نئے ناموں کا اندراج ہوا ہے ۔۔؟ ، اسی طرح آن لائن و آف لائن طرز پر اندراج کئے گئے ناموں کی لسٹ دی جائے۔ ، آن لائن و آف لائن طرز پر ناموں کا اندراج کرنے اور فارم نمبر 6 قبول کرنے کے تمام کاغذات کی جانچ کی گئی ہو تو کس بی ایل اؤ کے معرفت جانچ کی گئی انکے ناموں کی فہرست اور کاموں کی تفصیل دی جائے ، مہاراشٹر میں اسمبلی الیکشن کے بعد ووٹر لسٹ میں ناموں کو بڑھانے کی مہم شروع کی گئی تب سے لیکر آج تک مالیگاؤں حلقہ اسمبلی نمبر 114 میں کتنے نام ووٹر لسٹ میں شامل ہوئے اسکی تعداد بتائی جاۓ اور ان ناموں کو کون سے بی ایل اؤ نے کس طرح جانچ پڑتال کرتے ہوئے ووٹر لسٹ میں شامل کیا ہے اسکی تفصیل اور بی ایل اؤ کے نام کی فہرست دی جائے ، اسمبلی الیکشن 2019 سے پہلے اور الیکشن کے بعد سے آج تک ووٹر لسٹ میں نئے ناموں کو شامل کرنے کے لئے کون کون سے آن لائن سنٹر مطلب سرکاری آفس کے آن لائن کمپوٹر سینٹر یا پرائیویٹ آن لائن سینٹر سے کتنے نام شامل کئے گئے ہیں اسکی تفصیلات دی جاۓ ، آصف شیخ نے پرانت آفیسر و الیکشن آفیسر سے یہ بھی معلومات طلب کی کے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے محکمہ جنم اموات میں میّت کے ریکارڈ کے مطابق اکتوبر 2014 سے آج تک جتنی میّت درج کی گئی ہے اسکی تفصیلات کے مطابق بی ایل اؤ نے کتنی میّت کے نام ووٹر لسٹ سے کٹ کیا ہے اسکی مکممل معلومات دی جائے ، اسکے علاوہ ووٹر لسٹ میں پہلے سے شامل نام اور دوسری اور تیسری مرتبہ شامل کردہ ناموں کے علاوہ نئے نام کو شامل کیا گیا ہے تو انکے ووٹرز کے فوٹو آئی ڈی کارڈ بھی دی گئی ہوگی ایسے لوگوں کی تلاش کرنے کی ذمہ داری محکمہ الیکشن پر عائد ہوتی ہے ایسے میں ایک ووٹر کے پاس دو یا دو سے زائد الیکشن شناختی کارڈ ہونے پر آپ کے محکمہ سے کیا کاروائی کی اگر کاروائی کی تو کتنے لوگوں پر کاروائی کی گئی اسکی تعداد اور تفصیل دی جائے ، آصف شیخ نے پرانت آفیسر کو لیٹر دیتے ہوئے لکھا کے مذکورہ تمام معلومات ممبئی ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کرنے کے لئے ضروری ہوگی اس لئے تمام معلومات جلد از جلد فراہم کی جائے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com