شہر میں کورونا کے اثرات کم لیکن خاتمہ نہیں ہوا، آفیسران کریڈٹ نہ لیں، شہریان مالیگاؤں کی جدوجہد، دوا اور دعا سے کورونا قابو میں آیا ‏


شہر میں کورونا کے اثرات کم لیکن خاتمہ نہیں ہوا،  آفیسران کریڈٹ نہ لیں، شہریان مالیگاؤں کی جدوجہد، دوا اور دعا سے کورونا قابو میں آیا 

شہر بھر کے خستہ حال علاقوں میں تعمیری کا ہونگے،مالی حالت غیر مستحکم، کارپوریشن آمدنی بڑھانے ٹیکس وصولی میں اضافہ کریگی: شیخ رشید 

بوگس ووٹ ختم کرنے ووٹر آئے ڈی کو ادھار کارڈ سے لنک کردیا جائے 


مالیگاؤں : 12 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) شہر کے نوجوان ،بزرگ ،دینی ملیں شخصیات، سوشل ورکرس کورونا وبا کا شکار ہوگئے، دوا کے ساتھ ساتھ دعا بھی کارگر ہوئی اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہمارا شہر کورونا کی بیماری پر قابو پانے میں کامیاب ہوا، ڈاکٹروں کی خدمات، پولس، سیاسی جماعت کے لیڈران، کارپوریشن اور ریاستی حکومت نے اپنا تعاون دیا ۔اسطرح کا اظہار کانگریس صدر شیخ رشید نے ہزار کھولی کانگریس رابطہ آفس پر منعقدہ پریس کانفرنس سے کیا ۔انہوں نے کہا کہ راجیش ٹوپے شہر آئے اور ہم نے مل کر ایک پریشر گروپ بنایا اور شہر کے اسپتال کو جاری کروایا، کاریوریشن کے ملازمین واٹر سپلائی محکمہ کے وال مین، صفائی ملازمین، نرس ڈاکٹر نے اپنی خدمات دی ہے ۔خرچ کے متعلق انہوں نے کہا کہ شہر میں صرف 20 لاکھ روپیہ سرکار کی طرف سے بھیجا گیا، اور جتنا بھی خرچ ہوا ہے وہ کارپوریشن کررہی ہے ۔چار کروڑ روپیہ کارپوریشن نے خرچ کیا ہے اور یہ رقم 14 ویں مالیاتی کمیشن کی رقم سے استعمال میں لایا گیا ۔کووڈ سینٹر پر خدمات دینے والوں کا شکریہ ادا کیا ۔پولس، ضلع ایس پی، پنکج آشیا نے صرف عوام سے اپیل کیابس اور کچھ نہیں سب کچھ مالیگاؤں شہر کارپوریشن انتظامیہ ۔برسر اقتدار، ڈاکٹرس، نرس، سوشل ورکرس، اور شہر کی عوام نے کورونا کو ختم کرنے کے لئے جدوجہد کی ہے ۔موجودہ آمدار کا فنڈ مالیگاؤں کارپوریشن میں نہیں آیا  انہوں نے اپنا فنڈ ناسک کلکٹر کے ذریعہ مالیگاؤں سول اسپتال کو دیا ہے ۔ لیکن آج شہر میں کورونا کا اثر کم ہوگیا ہے ناسک، چاندوڑ، ممناڑ ،ناندگاؤں ،سنگم نیر، اور مالیگاؤں تعلقہ کے مریضوں کا علاج مالیگاؤں میں کیا جارہا ہے ۔آج شہر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد پھر بڑھ رہی ہے ۔شیخ رشید نے کہا کہ مالیگاؤں کا نام پوری ریاست اور ہندوستان میں مشہور ہوا لیکن ابھی شہر کورونا سے پاک نہیں ہوا ۔اس لئے عوام کو احتیاط سے رہنے کی ضرورت ہے ۔شیخ رشید نے کہا کہ کورونا کے سبب دنیا بھر کی معیشت ٹھپ ہوچکی ہے ایسے میں مالیگاؤں کارپوریشن  کی آمدنی کم ہوگئی ہے اسے بڑھانے کے لئے کوشش جاری ہے اور گزشتہ ہفتہ ہم نے وزیر مالیات و نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار سے ملاقات کرتے ہوئے مالیگاؤں کے لئے فنڈ کا مطالبہ کیا تھا لیکن انہوں نے کہا کہ ریاست کی حالت غیر مستحکم ہے اس لیے صرف بنیادی ضروریات پر سرکار خرچ کریگی مستقبل میں فنڈ دیا جائے گا ۔اس ضمن میں شیخ رشید نے کہا کہ شہر بھر میں گھر پٹی وصولی اور بازار فیس وصولی، شاپنگ کرایہ اور بی او ٹی کمپلیکس سے وصولی کا گراف بڑھا کر کارپوریشن کی آمدنی بڑھانے کی کوشش کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ شہر کے اہم اور خستہ حال راستوں کی تعمیر کی جائے گی ۔آگرہ روڈ کے دونوں جانب اچھی گٹر بنائی جائے گی اور شہر کے کچھے علاقے میں کارپوریٹرس کے فنڈ کو استعمال میں لایا جائے اور جہاں ضرورت ہوگی وہیں کام کیا جائے گا ۔آج مالیگاؤں سمیت ملک بھر کی مالی حالت مناسب نہیں ہے اس لئے اس سال تعمیری کاموں کو حکمت عملی سے مکمل کیا جائے گا ۔انہوں نے اس پریس کانفرنس میں بوگس ووٹرس پر کہا کہ شہریت ثابت کرنے کے لیے ایک ووٹ ہی کافی ہوتی ہے اسکا تعلق این آر سی سے نہیں ہے ۔شہر کے موجودہ ایم ایل اے گمراہ کررہے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ ووٹرس کو ادھار کارڈ سے لنک کردیا جائے تاکہ شہر میں کوئی بھی بوگس ووٹر نہ رہ سکے ۔اس پریس کانفرنس میں صابر گوہر اصغر انصاری وغیرہ موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے