لندن سے بس" دنیا کے سب سے طویل سفر کا آغاز مئی 2021 سے ہوگا ‏

"لندن سے بس" دہلی ٹو لندن؛ دنیا کے سب سے طویل سفر کا آغاز مئی 2021 سے ہوگا 


نئی دہلی: 22 اگست (ایجنسی) انڈیا ٹو لندن کے سفر کے لئے لوگ ہوائی سفر یاپھر شاذ ونادر ہی آبی گذر گاہ پر اکتفا کرتے ہیں۔ تاہم وہ کبھی دہلی سے لندن کے سفر کے لئے بس سے سفر کا تصور بھی نہیں کرتے ہیں۔
ہندوستان کے 74ویں یوم آزادی کے موقع پر ایک ٹروایل کمپنی جس کا نام ایڈونچر اینڈ لائینڈ نے دہلی سے لندن تک کے لئے بس کے سفر کا اعلان کیاہے۔ کمپنی نے سفر کے لئے "لندن سے بس" نام رکھا ہے۔اور یہ سفر دنیا کا سب سے طویل سفر ہوگا۔سفر کے دوران یہ بس میانمار' تھائی لینڈ' لاؤس' چین' کیاقازستان' ازبکستان' کازقستان' روس' لاتویا' لیتھونیا' پولینڈ' چیک ریپبلک' جرمنی' نیدر لینڈس' بلجیم' اور فرانس سے ہوکر گذرے گی۔ مذکورہ سفر کا آغاز2021مئی سے ہوگا۔ٹراولنگ کمپنی کی جانب سے شیئر کردہ پوسٹ کے بموجب 70دنوں میں یہ بس 20,000کیلو میٹر کا سفر طئے کرے گی۔سفر کے خواہش مند حضرات کمپنی کی ویب سائیڈ پر ربط کرسکتے ہیں۔اس خبر کے منظر عام پر آتے ہی سوشیل میڈیا پر پوسٹ وائیرل ہونے لگی اور نٹیزن نے اپنا ردعمل پیش کرنا شروع کردیا ہے ۔ان میں سے ایک نے لکھا کہ"مزے دار تفصیلات ارسال کریں"۔ ایک اور نے لکھا کہ"میں شدید طور پر حیران ہوں۔نوجوانوں 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے