ووٹر لسٹ کو درست کرنے کے لئے خصوصی تصحیح مہم کا آغاز، جن ووٹر کے نام ایک سے زائد ووٹر لسٹ میں نظر آئیں گے ان پر قانونی کارروائی کی جائے گی
اگر ایک سے زائد ووٹر لسٹ میں رائے دہندگان کے نام موجود ہوں تو اسے کم کریں، پرانت آفیسر وجئے آنند شرما کی ووٹرس سے اپیل
زائد رکھنے والے ووٹرس فارم نمنمبر 7 کی خانہ پری کرتے ہوئے اپنی ووٹ کو دوسرے علاقوں سے کٹ کریں
مالیگاؤں :24 اگست (پریس ریلیز /بیباک نیوز اپڈیٹ ): شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ 114 مالیگاؤں سینٹرل اسمبلی حلقہ میں کچھ ووٹرز کے نام ایک سے زیادہ جگہوں پر ہیں۔ اس سلسلے میں مالیگاؤں سینٹرل اسمبلی حلقہ میں رائے دہندگان کی فہرست کو درست کرنے کے لئے خصوصی تصحیح مہم شروع کی گئی ہے ۔اسطرح کی پریس ریلیز ووٹر رجسٹریشن آفیسر اور سب ڈویژنل آفیسر وجئے آنند شرما نے جاری کیا۔
مالیگاؤں سینٹرل حلقہ اسمبلی 114 میں جن رائے دہندگان کے نام ایک سے زیادہ ووٹر لسٹ یا ایک سے زائد علاقوں کی فہرست میں شامل ہیں وہ فارم نمبر 7 کو پُر کریں اور ضروری اصلاحات کریں تاکہ ان کا نام ایک ہی فہرست والے علاقے میں باقی رہے۔ اسی کے ساتھ ہی ووٹر رجسٹریشن آفیسر اور سب ڈویژنل آفیسر مسٹر شرما نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تارکین وطن (جو لوگ ایک جگہ سے دوسری جگہ شفٹ ہوچکے ہیں) یا مردہ (میت) ووٹرز کے ناموں کو ووٹر لسٹ سے خارج کرنے میں تعاون کریں۔
ووٹر لسٹ کو درست کرنے کے لئے خصوصی تصحیح مہم چلائی جارہی ہے اور بی ایل او کے ذریعہ ان تمام فہرستوں کا دوبارہ سروے کیا جارہا ہے۔ سروے میں جن ووٹرز کے نام ایک سے زیادہ علاقوں میں آئیں گے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
فارم نمبر 7 یہ آپ کے علاقے میں بی ایل او کے ساتھ تحصیل آفس کی انتخابی برانچ میں دستیاب ہیں۔ تاہم مسٹر شرما نے ان ووٹرز سے اپیل کی ہے جن کے نام ایک سے زیادہ فہرست والے علاقوں میں شامل ہیں وہ خود ہی آگے آئیں اور ضروری ترمیم کرکے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com