بزرگ و بیوہ فنڈ کے پرپوزول جلد منظور کیا جائے، ایڈیشنل کلکٹر آفس پر آصف شیخ کا دھرنا اندولن۔ آٹھ روز میں کارروائی نہیں کی گئی تو ایڈیشنل کلکٹر آفس پر تالا ٹھونک تحریک کا انتباہ

بزرگ و بیوہ فنڈ کے پرپوزول جلد منظور کیا جائے، ایڈیشنل کلکٹر آفس پر آصف شیخ کا دھرنا اندولن

آٹھ روز میں کارروائی نہیں کی گئی تو ایڈیشنل کلکٹر آفس پر تالا ٹھونک تحریک کا انتباہ

مالیگاؤں :7 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) بزرگ، بیوہ خواتین کے لئے مرکزی حکومت نے سنجئے گاندھی نرادھار یوجنا و دیگر امدادی اسکیم جاری کی ہے اور اسکے لئے ہر ماہ وظیفہ یافتگان کو وظیفہ بھی دیا جاتا رہا ہے اب نئے عرض گزاروں کے داخل پرپوزول کو مالیگاؤں پرانے محکمہ منظور کرنے میں ٹال مٹول کررہا ہے شہر کے بے شمار مرد اور خواتین کے پرپوزول کو منظور کروانے کے لئے اور پرانے آفیسر کی لاپرواہی کے خلاف سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے آج ایڈیشنل کلکٹر آفس پر بیوہ خواتین کے ہمراہ دھرنا اندولن کردیا اور مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد ان پرپوزول کو منظور کرتے ہوئے غریبوں اور بزرگ و بیوہ خواتین کے وظیفوں کو جاری کرنے میں آفیسران اپنا کردار ایمانداری سے ادا کریں ورنہ سخت احتجاج کیا جائے گا ۔اس پر ایڈیشنل کلکٹر دھننجئے نکم نے شیخ آصف کو تیقن دلایا کہ آٹھ روز میں اس معاملہ کو حل کروایا جائے گا ۔وہیں آصف شیخ نے کہا کہ اگر آٹھ روز میں مسئلہ حل نہیں کیا گیا تو محکمہ پر تالا ٹھونک تحریک کی جائے گی ۔خیال رہے کہ اس اسکیم سے فی نفر 6 ہزار روپیہ امداد سرکار کی جانب سے دی جاتی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے