عصمت دری کے ملزم سے 35 لاکھ روپے کی رشوت لینے کے الزام میں خاتون سب انسپکٹر گرفتار
احمد آباد : 7 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) موصولہ تازہ خبروں کے مطابق گجرات کے شہر احمد آباد میں ایک سنسنی خیز معاملہ پیش آیا جس میں ایک خاتون سب انسپکٹر 35 لاکھ روپے کی رشوت لینے کے معاملے میں گرفتار کی گئی ہے ۔ ایف آئی آر میں درج تفصیلات میں بتایا گیا کہ احمد آباد کی نجی کمپنی میں کام کرنے والی دو خواتین نے کمپنی کے چیئرمین کے خلاف عصمت دری کا سنگین الزام عائد کیا ہے ۔ اس معاملے کی شکایت ملنے کے بعد احمد آباد کے مغربی علاقہ میں واقع خاتون پولیس اسٹیشن کی سب انسپکٹر شیرویتا جڈیجہ نے تحقیقات شروع کی اس درمیان خاتون پولس سب انسپکٹر نے نجی کمپنی کے مالک ملزم کینل شاہ سے سخت کارروائی نہ کرنے اور ملزم کی مدد کرنے کے لئے 35 لاکھ روپے کی رشوت طلب کی ۔ خاتون پی ایس آئے نے کینل شاہ کے بھائی سے 35 لاکھ روپے کو لیکر گفت شنید کی اور معاملہ 20 لاکھ روپے میں طے پایا ۔ اس معاملہ میں 27 جون کو کینل شاہ نے کرائم برانچ سے رابطہ کرتے ہوئے خاتون سب انسپکٹر کے خلاف سنگین الزام عائد کرتے ہوئے شکایت کی جس پر کرائم برانچ نے جال بچھا کر خاتون سب انسپکٹر کو گرفتار کر عدالت میں پیش کیا جہاں ملزمہ خاتون سب انسپکٹر کو 3 دنوں کی پولس تحویل دی گئی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com