اگست یا ستمبر یا ...؟ اسکول دوبارہ کب سے کھلیں گے؟ مرکز نے ریاستوں سے طلب کی رائے ۔ وزارت تعلیم نے ریاستوں سے اسکول جاری کرنے کے متعلق پوچھا ہے کہ والدین کی رائے کیا ہیں ؟ اسکولوں کو دوبارہ کھولے جانے کے حق میں والدین ہیں یا نہیں؟ ‏



اگست یا ستمبر یا ...؟ اسکول دوبارہ کب سے کھلیں گے؟ مرکز نے ریاستوں سے  طلب کی رائے 


 وزارت تعلیم نے ریاستوں سے اسکول جاری کرنے کے متعلق پوچھا ہے کہ والدین کی رائے کیا ہے؟ اسکولوں کو دوبارہ کھولے جانے کے حق میں والدین ہیں یا نہیں؟ 
 
     
 نئی دہلی: 20 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) وزارت تعلیم نے ریاستوں اور مرکز کے علاقوں سے ممکنہ مدت کے متعلق والدین کی رائے کیا ہیں؟  اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے فیصلے پر والدین طبقہ راحت محسوس کریں گے۔  محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لیٹراسی ، وزارت ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ (HRD) کے ذریعہ بھیجے گئے ایک سرکلر میں اسکولوں سے  دوبارہ کھولی جانے کی توقع کی گئی ہے ۔سرکولر میں ریاستوں کی اسکولوں سے ان کی توقعات طلب کی گئی ہیں ۔ملک کی تمام ریاستوں اور مرکزی علاقوں کے تعلیمی سکریٹریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 20 جولائی تک اپنی اپنی ریاستوں میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر والدین کی اور ریاستوں کی رائے مذکورہ محکمہ کو روانہ کریں ۔
"ہدایت دی گئی ہے کہ اسکول جانے والے بچوں کے والدین کی رائے مندرجہ ذیل نکات پر 20.07.2020 (پیر) تک مثبت انداز میں پیش کریں۔

👈🏻سرکولر میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں کو شروع کرنے کی مدت کیا ہیں؟ کیا اگست، ستمبر یا پھر اکتوبر میں  اسکولوں کو دوبارہ کھولنے میں والدین راحت محسوس کریں گے۔ 

 جب دوبارہ اسکول جاری ہونگے تو اسوقت اسکولوں سے والدین کی توقعات کیا رہیں گی؟ 

 👈🏻 اس سلسلے میں کسی بھی قسم کے تاثرات / تبصرے ، "انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت کی طرف سے جاری کئے گئے ہیں اور ضرورت پڑھنے پر مزید احکامات جاری کئے جائیں گے ۔

 👈🏻 وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مکمل بند کا اعلان کیاتھا تب مارچ سے ملک بھر میں اسکول اور کالج بند ہیں ۔اس کے بعد سے مرکز نے متعدد بار نرمی کا اعلان کیا ہے لیکن تعلیمی اداروں کو کھولنے کی اجازت نہیں دی ہے۔

👈🏻کورونا بحران کی وجہ سے بھارت میں "غیر معمولی صورتحال" کی وجہ سے ، حکومت نے جولائی کے پہلے ہفتہ میں ، نو جماعت سے بارہویں جماعت تک کے  نصاب کو 30 فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔  انسانی وسائل کی وزارت نے کہا کہ بنیادی تصورات کو برقرار رکھتے ہوئے بوجھ کو ہلکا کرنے کے لئے تعلیم کو معقول بنا دیا گیا ہے۔

👈🏻  ایچ آر ڈی کی وزارت نے ہونے والے تعلیمی نقصان  کی تلافی کے لئے کلاس روم کی تعلیم کی بجائے آن لائن تعلیم کو فروغ دیا ہے۔

👈🏻گزشتہ ہفتہ  اسکولوں کے بارے میں والدین کی طرف سے اٹھائے جانے والے خدشات کے  بعد کلاس روم کی تدریس سے آن لائن سیکھنے میں تبدیلی کا حکم جاری کردیا تھا ، کیونکہ اسکول چار ماہ سے زیادہ عرصے تک بند رہیں ہیں ،  وزارت نے اسکولوں کے ذریعہ آن لائن کلاسوں کے لئے رہنما خطوط جاری کئے ہیں  اور طلبا کے لئے ایک دن میں کیپ کی مدت اور سیشن کی تعداد کی سفارش کی۔

 👈🏻جماعت پہلی سے 8 ویں تک ایک دن میں 30-45 منٹ کے دو سیشن سے زیادہ  نہ رکھا جائے، جبکہ کلاس 9 سے 12 تک ایک دن  میں 30-45 منٹ کے چار سیشن سے زیادہ نہ ہوسکے ۔اسکا دھیان رکھا جائے ۔اسطرح کی رہنمائی وزارت انسانی وسائل نے جاری کی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے