لاک ڈاؤن 31 جولائی کو ختم ہوگا یا پھر اگست کا مہینہ بھی لاک ڈاؤن کی نظر ہوجائے گا؟ مشن بگن اگین اور ان لاک 3 میں ملے گی بہت ساری رعایت


لاک ڈاؤن 31 جولائی کو ختم ہوگا یا پھر  اگست کا مہینہ بھی لاک ڈاؤن کی نظر ہوجائے گا؟ 

مشن بگن اگین اور ان لاک 3 میں ملے گی بہت ساری رعایت

ممبئی: 20 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ ) :  موصولہ تازہ خبروں کے مطابق 31 جولائی کو مہاراشٹر میں لاک ڈاؤن ختم ہوگا یا نہیں؟ اس پر ابھی باقاعدہ طور پر سرکاری اعلان ہونا ابھی باقی ہے لیکن لاک ڈاؤن کو لیکر عوامی میں کافی تذبذب کا ماحول ہے ۔ریاست میں 31 جولائی تک لاک ڈاؤن نافذ ہے اب اسے مزید ایک ماہ کے لیے بڑھانے کی گونج سنائی دے رہی ہے اطلاع کے مطابق 31 جولائی کو مہاراشٹر میں لاک ڈاؤن ختم نہیں ہوگا بلکہ مزید ایک ماہ یعنی 31 اگست تک بڑھا دیا جائے گا۔خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ ریاستوں میں سب سے زیادہ متاثرہ ریاست والی فہرست میں مہاراشٹر کا شمار ہے۔ ذرائع کے مطابق ریاست کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے بھی لاک ڈاؤن بڑھانے کے حامی ہیں لیکن ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے 25 جولائی کے بعد سرکار میں شامل  تینوں پارٹی کے سربراہ  کوئی فیصلہ لیں گے ۔اس بات کا قوی امکان ہیکہ لاک ڈاؤن بڑھے گا تاہم مزید سہولیات بھی ملیں گی ان لاک ون اور ٹو کے بعد ان لاک تھیری اور مشن بگن اگین کیوجہ سے کئی مقامات پر سہولیات بھی دی جائے گی ۔ایک ضلع سے دوسرے ضلع تک مشروط طور پر بس سروس کو جاری کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے ۔اسکولوں کے تعلق سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا لیکن گمان کیا جارہا ہے کہ سرکار لاک ڈاؤن مکمل طور پر ختم ہونے کے بعد ہی اسکولوں کو جاری کرے گی ۔لیکن جن علاقوں میں کورونا کے مریض کم یا ختم ہوچکے ہیں ان علاقوں میں بڑی کلاس کو شروع کرنے کی اطلاع ہے ۔۔دیگر شعبہ جات میں بھی رعایت دینے سرکار منصوبہ بندی کررہی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے