(وزارت محنت و روزگار، فائل فوٹو)
ریاستی حکومتیں کام کا وقت 8 گھنٹوں سے بڑھا کر 12 گھنٹہ نہیں کرسکتی ، مرکزی پارلیمانی کمیٹی نے کام کے دورانیہ کو لیکر مزدوروں کے حق میں وضاحت پیش کی
نئی دہلی: 21 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مرکزی حکومت کے علی عہدیداروں پر مشتمل کمیٹی نے ملازمین کے حق میں فیصلہ لینے کی سفارش مرکزی حکومت کو دی ہے ۔اطلاع کے مطابق ملازمین دن میں آٹھ گھنٹے سے زیادہ کام نہیں کرسکتے ہیں۔ حکومت کی جانب سے یہ وضاحت ان اطلاعات کے تناظر میں سامنے آئی ہے کہ کچھ ریاستی حکومتوں نے مزدور قوانین کو کمزور کرنے کی کوشش کی ہے۔
وزارت محنت و روزگار کے وزیر اور علی حکام نے پیر کے روز پارلیمنٹری اسٹینڈنگ کمیٹی برائے امورِ مزدور سے متعلق اجلاس میں کہا کہ ریاستی حکومتوں نے لیبر قانون میں تبدیلی کی کوشش کی کیونکہ انہیں کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے دوران تارکین وطن مزدوروں کے مسئلے کا سامنا کرنا پڑا۔ اجلاس کی صدارت بی جے ڈی کے ممبر پارلیمنٹ بھرتروہری مہتاب نے کی۔
نو 9 ریاستوں نے مزدوری کے قوانین کوکمزور کرکے کام کے دورانیئے کو آٹھ گھنٹے سے بڑھا کر 12 گھنٹے کرنے کی تجویز پیش کی تھی ، لیکن ٹریڈ یونینوں سمیت مختلف اسٹیک ہولڈرز کی مخالفت کے بعد اسے واپس لے لیا گیا۔ کمیٹی نے اس معاملے پر مرکز سے جواب طلب کیا تھا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com