سائزنگ اور پاورلوم کی بقاء کیلئے کانگریس نے منظور کردہ تمام تجاویز کو مہاراشٹر حکومت کو روانہ کیا
ہم نے ہمارا وعدہ پورا کردیا، اب موجودہ ایم ایل اے اپنی ذمہ داری ادا کریں :میئر طاہرہ شیخ
شہر کی صنعت کو بچانے کیلئے شیخ رشید، طاہرہ شیخ اور آصف شیخ رشید کی خدمات اظہر من الشمش :یوسف الیاس
شہر کا نمائندہ ناکام ۔نو ماہ مکمل پھر بھی کارکردگی صفر ہے، اب ایم ایل اے کی کسوٹی کہ وہی سرکار سے منظوری لیکر آئے :آصف شیخ
مالیگاؤں :19 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) سائزنگ معاملہ میں مالیگاؤں کارپوریشن کی منظور کردہ تجاویز کو آج میئر طاہرہ شیخ کے مکان میں اخباری نمائندوں کے روبرو سائزنگ اسو سی ایشن کے ذمہ داروں کے سپرد کی گئی ۔ جس میں کانگریس پارٹی کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے بتایا کہ سائزنگ معاملہ میں ہم نے گزشتہ روز جنرل بورڈ میں کانگریس اور دوست پارٹی کی اکثریت سے تجویز کو منظور کیا ہے اس میں کسی دوسری پارٹی نے اپنا کردار ادا نہیں کیا ہے بلکہ اپوزیشن تو یہ سوچ رہی تھی کہ جنرل بورڈ ملتوی کردی جائے لیکن کانگریس نے سائزنگ اسو سی ایشن سے وعدہ کیا تھا جسے جنرل بورڈ میں منظور کرلیا گیا ہے ۔جسے نگر وکاس منتری ایکناتھ شندے ،وزیر زراعت داد بھسے،پونہ ڈیولپمینٹ پلان ڈپارٹمنٹ کے ساتھ ساتھ مالیگاؤں کے ایم ایل اے کو بھی اس لیٹر کی ایک ایک کاپی بھیجی جارہی ہے ۔اس منظور کردہ قرارداد کی ایک کاپی سائزنگ اسو سی ایشن کو طاہرہ شیخ کے ہاتھوں پیش کی گئی ۔
تجویز میں لکھے گئے کچھ اہم نکات
آصف شیخ رشید نے بتایا کہ سب سے پہلے ہم نے سائزنگ اسو سی ایشن کے ذمہ داران میں محب اللہ اور مبشر مشتاق کو ساتھ لیکر اسو سی ایشن کے وکیل سے تجویز کو چیک کروایا اور پھر اسے حتمی شکل دی گئی ۔تجویز میں لکھا گیا ہے کہ
1- ڈی کلاس میونسپل کارپوریشن کے ڈیولپمینٹ پلان میں حکومت نے کارپوریشن کے بائے لاز میں سائزنگ کا لفظ شامل نہیں کیا تھا جو کہ سرکار کی خامی تھی ہم نے اس خامی کو درست کرنے کا مطالبہ کیا۔
2۔بائے لاز میں پانچ سو اسکوائر فٹ کی جگہ سے لیکر 5000، دس ہزار اور جتنی اسکوائر فٹ جگہ بنکر کو چاہیے اتنی اسکوائر فٹ جگہ دینے کا ذکر شامل کیا جائے ۔
3۔پانچ ہاؤس پاور سے زیادہ ہاؤس پاور شامل کرنے کی منظوری دی جائے.
4۔ روڈ راستوں پر لگائی گئی ڈی پی روڈ کی بندش ختم کر کم سے کم 20، 30 اور زیادہ سے زیادہ کشادہ راستوں پر کاروبار شروع کرنے اجازت دینے کا ذکر شامل کیا جائے۔
5- اسی طرح مالیگاؤں شہر میں 2011 سے پہلے جتنی سائزنگ جاری ہیں اور جو ریجنل پلان بنایا گیا ہے اسے نان کنفرم زون سے نکال کر کنفرم زون میں شامل کرتے ہوئے روزگار کی اجازت دی جائے۔
6 - مالیگاؤں کارپوریشن سمیت مہاراشٹر کی تمام میونسپل کارپوریشنوں کا ابھی نیا ڈیولپمنٹ پلان بنا نہیں ہے تب تک پہلے کی طرح مالیگاؤں شہر میں سائزنگ اور پاورلوم کو جاری رکھنے کی اجازت دی جائے جائے۔
اسکے علاوہ دیگر تجاویز کو منظور کرتے ہوئے مہاراشٹر سرکار کے سپرد کی جاری ہے ۔ آصف شیخ نے کہا کہ سائزنگ کی تجویز ایک رائے سے منظور نہیں ہوئی ہے بلکہ ہماری اکثریت سے منظور ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے شہر کے مفاد میں کبھی نہیں سوچا۔اپوزیشن کو صرف روڈ گٹر کی سیاست آتی ہے ۔ انہوں نے مالیگاؤں کے ایم ایل اے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ مکمل ناکام ہو چکے ہیں ۔نو مہینہ ہوچکا لیکن شہر میں کچھ بھی کام نہیں ہوسکا ۔اب ایم ایل اے کی کسوٹی ہیکہ وہ حکومت سے اس کی فائنل منظوری حاصل کرے ۔
اس موقع پر مالیگاؤں کارپوریشن کی میئر طاہرہ شیخ نے کہا کہ ہم نے سائزنگ معاملہ میں جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کردیا ہے ۔16 جولائی کی ویڈیو کانفرنسنگ جنرل بورڈ میٹنگ میں کانگریس نے اپنی اکثریت سے اس تجویز کو منظور کردیا ہے ۔موصوفہ نے مزید کہا کہ آصف شیخ اور شیخ رشید نے اول دن سے ہی صنعت کی بقاء کے لئے جدوجہد کی ہے یہ ہمارا فرض ہے جسے ہم نے پورا کردیا ہے ۔میونسپل کارپوریشن سطح کی تمام ذمہ داری یہاں ختم ہوگئی ہے ۔ اب مالیگاؤں کے ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ مہاراشٹر سرکار سے بھی اس تجویز کو منظوری کروائے ۔طاہرہ شیخ نے کہا کہ شہر کے ہر فرد کو شہر کی بقاء کے لئے جدوجہد کے لئے تیار ہونا چاہئے ۔سائزنگ اور پاورلوم کے معاملہ میں ہم ہر وقت بنکر اور مزدوروں کے ساتھ ہیں۔ضرورت پڑھنے پر مہاراشٹر سرکار سے بھی نمائندگی کی جائے گی ۔
یہاں سائزنگ اسو سی ایشن کے صدر یوسف الیاس نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ شہر کی صنعت کو بچانے کے لئے طاہرہ میڈم، شیخ رشید اور شیخ آصف، اسلم انصاری ،شکیل بیگ نے 2018 میں بھی ہمارا ساتھ دیا اور آج 16 جولائی کو مہا سبھا میں تجویز منظور کردی اور جمعہ سنیچر اور اتوار کو بھی انہوں نے ہمارا کام کیا ہے ۔یوسف الیاس نے کہا کہ مالیگاؤں کے ایم ایل اے سے بھی ہم اپنا مطالبہ منوانے کی کوشش کرینگے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ شیخ رشید صاحب اور آصف شیخ خود منترالیہ تک ہماری اور شہر کی مدد کریں ہم آپکے ساتھ رہینگے۔ ہم سب سائزنگ اسو سی ایشن اور شہر کی 12 پاورلوم تنظیموں کی جانب سے کانگریس پارٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔آگے بھی شہر اور صنعت کے بچانے کیلئے آپ لوگ کوشش کرتے رہیں گے ایسی امید کرتا ہوں ۔ اس موقع پر سائزنگ اسو سی ایشن کے صدر و ذمہ داران میں حاجی یوسف الیاس، عبدالرحیم سیٹھ ریلائبل ،جاوید پہلوان، شفیق سنتوش، احمر مہاراجہ وغیرہ شریک تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com