ضلع ناسک میں اب تک 6 ہزار 39 کورونا مریضوں ہوئے ڈسچارج، 2 ہزار 653 مریض زیر علاج ہیں
ناسک تاریخ 19 جولائی :( بیباک نیوز اپڈیٹ) ناسک ضلع جنرل اسپتال سے موصولہ اطلاع کے مطابق ، 6،039 کورونا مریضوں کو ضلع سے فارغ کیا گیا ہے اور اس وقت 2 ہزار 6 سو 53 مریض زیر علاج ہیں۔ اب تک 383 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ اسطرح کی تفصیلات ڈسٹرکٹ جنرل اسپتال کےمیڈیکل آفیسر ڈاکٹر اننت پوار نے دی ہے ۔
زیر علاج مثبت مریض :
دیہی ناسک میں ناسک 207 ، چاندوڑ 07 ، سننر 87 ، ڈنڈوری 50 ، نپھاڑ 127 ، دیولہ 02 ، ناندگاؤں 67 ، یولہ 27 ، ترمبکیشور 26 ، سرگانا 07 ، پیٹھ 03 ، کلون 10 ، باگلان 32 ، اگتپوری 107 ، مالیگاؤں دیہی 41 ایسے کل 800 مثبت مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔ نیز ناسک میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں 1،687 ، مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں 122 اور ضلع سے 44 مریض ایسے کل 2 ہزار 6 سو 53 مریض زیر علاج ہیں۔ نیز ضلع میں اب تک 9 ہزار 75 مریض مل چکے ہیں۔
*اموات*
دیہی ناسک سے تعلق رکھنے والے 83 ، ناسک میونسپل کارپوریشن کے علاقے سے 202 ، مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے علاقے سے 82 اور ضلع سے باہر کے 16 افراد سمیت کل 383 مریض اب تک دم توڑ چکے ہیں۔
9 ہزار 75 کورونا متاثرین میں سے 6 ہزار 39 مریضوں کو مکمل طور پر فارغ کردیا گیاہے ۔
ضلع میں 2 ہزار 653 مثبت مریض زیر علاج ہیں۔ مذکورہ اعدادوشمار آج صبح 11.00 بجے ڈسٹرکٹ جنرل ہسپتال سے موصولہ معلومات پر مبنی ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com