بقرعید پر مہاراشٹر حکومت کی گائیڈ لائن جاری، نماز عید الضحٰی گھروں میں ادا کرنے اور قربانی کے موقع پر بھیڑ بھاڑ سے پرہیز کرنے کی صلاح
ممبئی : 17 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) موصولہ تازہ خبروں کے مطابق مہاراشٹر سرکار نے کورونا بحران کے چلتے مسلمانوں کے دوسرے بڑے تہوار عید الضحٰی پر اپنی گائیڈ لائن جاری کردی ہے ۔حکومت نے کورونا بحران پر قابو پانے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔مہاراشٹر حکومت کے چیف سکریٹری برائے وزارت داخلہ امیتابھ گپتا کے جاری کردہ سرکولر میں درج تفصیلات کے مطابق کووڈ ۔19 کی وجہ سے پیدا ہوئی صورتحال پر غور کرتے ہوئے مہاراشٹر سرکار نے امسال بقرعید کو سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔جس کے تناظر میں سرکار نے رہنما خطوط جاری کئے ہیں ۔ جس کے مطابق مندرجہ ذیل ہدایات دی گئی ہیں۔
1۔ کوڈ ۔19 کی وجہ سے متعدی صورتحال کی وجہ سے ریاست میں تمام مذہبی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے۔ اسی مناسبت سے بقرعید کی نماز مساجد یا عیدگاہوں یا عوامی مقامات پر ادا نہیں کی جاسکتی، تمام شہری اپنے گھروں پر ہی نماز ادا کریں ۔
2۔ حکومت نے فی الحال مویشیوں کے بازار بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اگر شہری جانور خریدنا چاہتے ہیں تو انہیں آن لائن یا ٹیلیفون کے ذریعہ اپنی پسند کے مطابق جانوروں کو خریدنا ہوگا ۔
3۔ شہریوں کو سادگی سے قربانی ادا کرنا چاہیے ۔
4 کنٹینمنٹ زون میں تمام پابندیاں عائد رہیں گی۔ بقرعید عید کے موقع پر کسی طرح کی نرمی نہیں کی جائے گی۔
5 بقرعید کے موقع پر شہریوں کو کسی بھی عوامی جگہ پر ہجوم یا ایک جگہ جمع نہیں ہونا چاہئے۔
6۔ کوویڈ ۔19 کے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سرکاری ریلیف ، بحالی ، صحت ، ماحولیات ، میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ساتھ متعلقہ میونسپل کارپوریشن ، پولیس ، لوکل ایڈمنسٹریشن کے مقرر کردہ قواعد پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔ نیز ، اگر اس سرکلر کے بعد اور اس تہوار کے اصل آغاز کے درمیان کوئی مزید ہدایات جاری کی جاتی ہیں تو ، اسکی بھی تعمیل کی جانی چاہئے۔ اسطرح کا تفصیلی سرکولر مہاراشٹر حکومت نے آج 17 جولائی کو جاری کیا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com