(اسکولی طالبات کی فائل فوٹو)
طلباء کیلئے بڑی خبر! داخلہ اور اسکالرشپ کے لئے ٹھاکرے حکومت کے اہم احکامات
تعلیمی وظائف کی عدم دستیابی کی بنا پر تعلیمی ادارے طلباء کا داخلہ منسوخ نہ کریں۔
ممبئی: 21 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) ریاست میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے ، تعلیمی سال 2019۔20 میں یا اس سے قبل ریاست میں ویمکت جاتی، بھٹکیہ جماعتی ، ویمکت پرورگ جاتی و دیگر پسماندہ زمرے کے طلباء کے لئے تعلیمی اداروں کو سرکار کی جانب سے ادا کئے جانے والے وظائف حکومت سے موصول نہیں ہوئی ہیں۔ اسی طرح ریاستی حکومت کی جانب سے میٹرک کے بعد کے تمام تعلیمی اداروں کو حکم جاری کیا گیا ہے کہ وہ طلبا کو فوری طور پر تمام ضروری کاغذات سرٹیفکیٹ اور ضروری دستاویزات فراہم کریں۔ اس سلسلے میں پیر کو پسماندہ طبقات فلاح و بہبود محکمہ کے توسط سے ایک حکومتی فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔
مارچ 2020 کے بعد سے دنیا سمیت پوری ریاست کوویڈ ۔19 وائرس سے مفلوج ہوچکی ہے۔ صنعتوں کے بند ہوجائے کے ساتھ ریاست کی آمدنی میں اضافے والے ذرائع کم ہوگئے اور ریاست کی آمدنی میں کمی آئی ہے۔ اس پس منظر میں حکومت نے مذکورہ بالا پسماندہ طلباء کے لئے تعلیمی سال 2019 - 20 میں تعلیمی اداروں میں ادا کئے جانے والے وظائف کی رقم تقسیم نہیں کر سکی ہے۔
کچھ تعلیمی ادارے اس بہانے طالب علموں کے داخلے کو منسوخ کررہے ہیں کہ حکومت کی طرف سے طلبا کا قابل اجازت وظیفہ وصول نہیں کیا جاتا ہے۔ تعلیمی اداروں سے فارغ ہونے والے طلباء کو سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے بھی ادارے انکار کر رہے ہیں۔ یہ معاملہ جیسے ہی حکومت کی نظر میں لایا گیا حکومت نے اس پس منظر میں میٹرک کے بعد کے تمام تعلیمی اداروں کو حکم دیا ہے کہ وہ تعلیمی وظائف کی عدم دستیابی کی بنا پر طلباء کا داخلہ منسوخ نہ کریں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com