محکمئہ موسمیات کی پیش گوئی، ناسک ضلع میں زور دار بارش اور سیلاب کا خدشہ ۔
ضع انتظامیہ ، پولس انتظامیہ ، ضلع پریشد ، میونسپل کارپوریشن انتظامیہ اور محکمہ آبپاشی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیارے: کلکٹر سورج مانڈھرے
ناسک : 9 جون (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کو کامیاب کرنے میں ناسک ضلع کی عوام کے تعاون سے مستقبل میں شدید بارش سے آنے والے سیلاب پر قابو پانا ممکن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ محکمۂ موسمیات نے رواں سال بھی بھاری بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ لہذا ضلعی انتظامیہ ، پولیس انتظامیہ ، ضلع پریشد ، میونسپل کارپوریشن انتظامیہ اور محکمہ آبپاشی مستقبل کے سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ اسی طرح شہریوں کو بھی سیلاب کی صورتحال پر قابو پانے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔ ندیوں کے کنارے آباد شہریوں کو سیلاب کے پیش نظر خبردار کیا گیا ہے۔ جانوروں کے لئے محفوظ مقامات کی حفاظت اور محفوظ مقامات پر اناج ذخیرہ کرنے وغیرہ کی منصوبہ بندی قبل از وقت کرنا چاہئے ۔ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے نے بتایا کہ ناسک ضلع میں بڑے بڑے ڈیم ہیں۔ سال گزشتہ کے تجربے کی بنیاد پر سیلاب کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے ایکشن پلان تیار کیا گیا ہے کیونکہ یہ ندیوں کے کنارے تک شہری آباد ہیں ۔ موصوف نے کہا کہ ناندور مدھیمیشور ڈیم (2 لاکھ کیوسک) سے تقریبا 60 سے 70 سالوں میں سب سے زیادہ پانی چھوڑا گیا لیکن محکمہ کے تمام افسران کے بہترین کوآرڈینیشن اور شہریوں کے تعاون کی وجہ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ اس سال بھی اسی کوآرڈینیشن کو برقرار رکھا گیا ہے۔ اس کے لئے تیار کردہ چھوٹے منصوبے میں ہر ایک محکمے کی ذمہ داری کیا ہوگی ، جس سے شدید بارش کی صورت میں رابطہ کیا جائے گا اور کس طرح اپنا کام کرنا ہے اور کیا کرنا ہے اسکی مشترکہ منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com