آیوش منترالیہ مہاراشٹر کی گائیڈ لائن کے مطابق منصورہ طبیہ کالج نے تیار کیا " یونانی کاڑھا" ایک ہزار پیکٹ پولس ملازمین کو تحفہ
پولس محکمہ نے جامعہ محمدیہ منصورہ طبیہ کالج و اسٹاف کی پزیرائی کر شکریہ ادا کیا
مالیگاؤں : 10 جون (پریس ریلیز /بیباک@ نیوز اپڈیٹ ) مرکزی و ریاستی سرکار کے حکم نامہ کے سبب 24 مارچ سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن کا نفاز کیا گیا اس درمیان مالیگاؤں سمیت ناسک ضلع میں کورونا مریض پائے جانے سے جہاں پولیس انتظامیہ اور مقامی اور ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے مریضوں کے علاج و معالجہ کیلئے اپنی خدمات انجام دی ہیں وہیں شہر کے مقامی ڈاکٹروں نے بھی آیورویدک اور یونانی دواؤں کے ساتھ ساتھ ہومیوپیتھک اور ایلوپیتھک کے ذریعے مریضوں کا علاج کیا اسی طرح لاک ڈاؤن کی پاسداری اور کنٹین مینٹ زون میں پولس انتظامیہ نے اپنی خدمات پیش کی تمام محکمہ کی کوششوں اور سماجی اداروں کے تعاون سے 119 کانٹین مینٹ زون میں سے اب صرف 62 کنٹین مینٹ زون ہی رہ گئے ہیں اسی طرح تقریباً 12 سو کورونا مریضوں میں سے 100 کے قریب ہی کورونا مریض بچے ہے اور رفتہ رفتہ شہر میں کاروبار جاری ہو چکے ہیں ۔ انہی ڈاکٹروں کی بدولت انسانی زندگی معمول پر آرہی ہے اسطرح کی تفصیلی پریس نوٹ ایڈیشنل ایس پی سندیپ گھگے کی جانب سے جاری کی گئی ہے ، پریس نوٹ میں تفصیل پیش کرتے ہوئے ایڈیشنل ایس پی نے لکھا ہے کہ مہاراشٹر حکومت کے آیوش منترالیہ کی گائیڈ لائن کے مطابق مالیگاؤں شہر کے منصورہ یونانی میڈیکل کالج کے چیئرمین ڈاکٹر ارشد مختار ، ڈاکٹر پرویز فیضی ، ڈاکٹر ابوالعرفان ، ڈاکٹر عبدالماجد ، ڈاکٹر منہاج سیّد نے کورونا سے تحفظ کے لئے "یونانی کاڑھا" تیار کیا ہے جسے ڈاکٹر پرویز فیضی نے شہر میں ڈیوٹی پر تعینات ہزار پولس ملازمین کو "یونانی کاڑھا" کے پیکٹ ایڈیشنل ایس پی سندیپ گھگے کے توسط سے فراہم کیا اس موقع پر سرکاری وکیل ایڈوکیٹ ششیر ہیرے بھی موجود تھے۔ معلومات فراہم کرتے ہوئےپولس محکمہ نے جامعہ محمّدیہ منصورہ طبیہ کالج کے اسٹاف و چیئرمین کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com