اخبارات اور صحافیوں کی معاشی حالت غیر مستحکم، مرکزی و ریاستی حکومتیں بھی صحافیوں کو امدادی پیکیج دیں : ایس ایم آصف
جب ملک کے وزیر اعظم نے خود کہا تھا کہ ملک کے ڈاکٹر ، پولس اور صحافی بھی کورونا کے خلاف جنگ میں جنگجو ہیں تو پھر صحافیوں کے ساتھ اس طرح کا امتیازی سلوک کیوں؟
نئی دہلی :16 جون (پریس ریلیز) آل انڈیا مائنارٹیز فرنٹ کے قومی صدر ایس ایم آصف نے کہا ہے کہ ملک کے بہت سے صحافی کورونا کی وجہ سے معاشی طور پر کمزور ہوگئے ہیں۔ بہت سے اخبارات اور چینلز بند کردیئے گئے ہیں ، کچھ بند ہونے کے دہانے پر ہیں۔اس طرح ملک کے بہت سے صحافی بے روزگار ہوگئے ہیں۔انھیں مالی بحران کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ لہذا ، مرکزی اور تمام ریاستی حکومتوں کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر صحافیوں کو ریلیف پیکج دیں۔ آصف نے کہا ہے کہ جب ملک کے وزیر اعظم نے خود کہا تھا کہ ملک کے ڈاکٹر ، پولیس ، کلینر اور صحافی بھی کورونا کے خلاف جنگ میں جنگجو ہیں تو پھر صحافیوں کے ساتھ اس طرح کا امتیازی سلوک کیوں؟ انہوں نے کہا کہ بہت سارے صحافیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ لہذا ان کی پارٹی کا مطالبہ ہے کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو فوری طور پر صحافیوں کے لئے امدادی پیکیج کا اعلان کرنا چاہئے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com