خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کی شان میں گستاخی کرنیوالے نیوز18,کے اینکر امیش دیوگن کیخلاف مالیگاؤں میں ایف آئی آر درج


خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کی شان میں گستاخی کرنیوالے نیوز18,کے اینکر امیش دیوگن کیخلاف مالیگاؤں میں ایف آئی آر درج

آصف شیخ کی موجودگی میں سٹی پولیس اسٹیشن میں قانونی کاروائی، گرفتاری کا مطالبہ

مالیگاؤں :17 جون (پریس ریلیز) نیوز 18,نامی نیوز چینل کے اینکر امیش دیوگن نے اینکرنگ کے دوران اجمیر شریف درگاہ کے خواجہ معین الدین چشتی اجمیری المعروف خواجہ غریب نواز کے متعلق دریدہ دہنی اور دریدہ ذہنی کا مظاہرہ کیا۔ جس کیخلاف ملک بھر میں مذمتی مظاہروں کی لہر چل پڑی ہے۔ 
مالیگاؤں میں سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید کی رہنمائی میں کانگریس ترجمان صابر گوہر نے سٹی پولیس اسٹیشن انچارج رویندر دیشمکھ کے روبرو امیش دیوگن کی مذمت کرتے ہوئے قانونی طور پر ایف آئی آر درج کروائی اور اس گستاخ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید اور صابر گوہر کے ہمراہ مجاہد خان، عبدالحفیظ انصاری اور عبدالقیوم و دیگر بھی موجود تھے۔ 
واضح رہے کہ نیوز 18,کے اینکر امیش دیوگن نے عطائے رسول، سلطان الہند، حضرت خواجہ معین الدین چشتی، اجمیری، سنجری، رحمتہ اللّٰہ علیہ کی۔شان میں دریدہ دہنی، دریدہ ذہنی، نازیبا، ہتک آمیز رویہ اختیار کرتے ہوئے گسخانہ جملوں کی ادائیگی سے ان کے لاکھوں کروڑوں عقیدت مندوں جن میں مسلمانوں کے علاوہ ہندو، سکھ، عیسائی، جین پارسی اور دیگر مذاہب کے ماننے والے بھی ہیں ان کے دلوں کو ٹھیس پہونچائی ہے۔ اسلئے ایسے گستاخ شخص کی صرف مذمت نہیں بلکہ اس پر باقائدہ قانونی کاروائی کرتے ہوئے اس کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نےکہا کہ مالیگاؤں میں کچھ سیاسی لوگ بھلے ہی مذہبی لبادہ کی آڑ میں خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے نام سے منسوب فلائی اوور برج کی مخالفت میں ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہوں لیکن ہم برصغیر ہندوپاک میں اسلامی تعلیمات اور انسانی اقدار کے عظیم داعی اور غیر متنازعہ روحانی پیشوا حضرت خواجہ غریب نواز کے سچے عقیدت مند ہیں اسلئے صرف مذمت سے کام نہ لیکر قانونی طور پر ایف آئی آر کا اندراج کرتے ہوئے قانونی کاروائی کیلئے کوشاں ہیں۔ اس تفصیل کیساتھ کانگریس کے مقامی ترجمان صابر گوہر نے پریس ریلیز روانہ کی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے