نئے تعلیمی سال کا آغاز ، وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے طلب کیا محکمہ تعلیم کا ویڈیو کانفرنسنگ اجلاس،آن لائن ایجوکیشن کو ملی منظوری ، جولائی ، اگست ، ستمبر سے مرحلہ وار اسکول جاری ہونگے

نئے تعلیمی سال کا آغاز ، وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے طلب کیا محکمہ تعلیم کا ویڈیو کانفرنسنگ اجلاس،

آن لائن ایجوکیشن کو ملی منظوری ، جولائی ،  اگست ، ستمبر سے مرحلہ وار اسکول جاری ہونگے

مالیگاؤں : 15 جون (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر میں تعلیمی نظام کی بحالی کو لیکر اسکول جاری کرنے کے معاملے میں حکومت تذبذب کا شکار رہی متعدد مرتبہ محکمہ تعلیم اور طلبا کے سرپرستوں کے ساتھ سرکار نے مختلف پہلوؤں پر  تبادلہ خیال کیا اور بلاآخر تعلیمی سال شروع کرنے کے احکامات دیئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ریاست کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے ویڈیو کانفرنس کے ذریئے محکمہ تعلیم کا اجلاس آج 15 جون کو طلب کیا جس میں فیصلہ لیا گیا کہ بروز پیر 15 جون سے آن لائن اور ڈیجیٹل ایجوکیشن سسٹم کے تحت نئے تعلیمی سال کی شروعات کی جائے۔  منظور کردہ قرار دادا میں کہا گیا ہے کہ دیہی علاقوں اور دور دراز علاقوں میں جہاں کورونا کے اثرات بلکل نہیں ہے ایسے علاقوں میں تعلیمی نظام شروع کردیا جائے۔ اس ویڈیو کانفرنسنگ اجلاس کے موقع پر وزیر تعلیم ورشا گائکواڑ بھی موجود رہی اور انہوں نے طلباء، والدین اور اساتذہ کو تعلیمی سال کی مبارک باد پیش کی ، 


اسکول شروع کرنے کی منصوبہ بندی کیا ہے؟ اور کس طرح جاری ہونگے اسکول؟

ادھو ٹھاکرے کی سربراہی میں منعقد اجلاس میں یہ بھی فیصلہ لیا گیا کہ ریڈ زون کے علاقوں میں آباد اسکولوں میں نویں ، دسویں ،  بارہویں ممکن ہوسکا تو جولائی ماہ سے شروع کردی جائے گا۔ وہیں چھٹی سے آٹھویں جماعت اگست سے اور تیسری سے پانچویں ستمبر سے ، جبکہ پہلی اور دوسری جماعت اسکول انتظامیہ کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کی اجازت سے شروع کی جائے گی ۔جن علاقوں میں اسکول شروع نہیں کی جاسکتی ہے ان علاقوں میں ٹاٹا اسکائے اور جیو کمپنی کی مدد سے "ایجوکیشن پائلیٹ پروجیکٹ" جلد ہی شروع کیا جائے گا اسطرح کا اعلان بھی وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلی اور دوسری جماعت کے لئے آن لائن طرز تعلیم نہیں دی جائے گی جب کہ تیسری سے پانچویں جماعت کے طلباء کو اسکول شروع ہونے پر روزانہ ایک گھنٹہ کی تعلیم دی جائے گی ، اسی طرح دیگر کلاسوں میں دو دو گھنٹہ آن لائن طرز تعلیم جاری کی جائے گی ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ والدین کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں سرکار طلبا کا  تعلیمی نقصان نہ ہو اسکی منصوبہ بندی کررہی ہے جس کے لئے فوری طور پر آن لائن ڈیجیٹل تعلیم کا آغاز کردیا گیا ہے اور مہاراشٹر میں دسویں بورڈ کے طلباء کے لئے ڈیجیٹل ایجوکیشن کو نافذ کیا گیا ہے ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ کسی بھی حالت میں طلبا کا تعلیم نقصان نہ ہوسکے اور انھیں ذہنی تناؤ سے نجات دلاتے ہوئے پرسکون ماحول میں تعلیم دلانا سرکار کا مقصد ہے جسے رفتہ رفتہ نافذ کیا جارہا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے