ٹک ٹاک کی طرح استعمال کرسکتے ہیں فیس بک کا نیا ایپلیکیشن "کولیب"، فیس بک نے متعارف کرایا


ٹک ٹاک کی طرح استعمال کرسکتے ہیں فیس بک کا نیا ایپلیکیشن "کولیب"، فیس بک نے متعارف کرایا 

نیویارک :5 جون (ایجنسی) ٹک ٹاک کی دن بہ دن بڑھتی مقبولیت کے بعد اب فیس بک کی جانب سے ایک نئے ایپلیکیشن کو متعارف کروایا گیا ہے جس کے ذریعے سے اب عوام کے مختصر ویڈیو کلپس کو دوبارہ استعمال کرکے میوزک تخلیق کرسکیں گے۔ اس نئے ایپلیکیشن کے  سبب سوشل میڈیا سے نت نئی چیزیں حاصل کرتے رہینگے ۔ جیسے کہ ٹک ٹاک سے چیزیں لیکر اس سے کچھ نیا کر سکیں گے۔ یہ ایپ جسکا نام "کولیب" ہے اور فیس بک کے نئے پروڈکٹ ایکسپیرمینٹیشن گروپ میں موجود ہے، فی الحال آئی فون کے صارفین کے لیے بِیٹا ورژن میں متعارف کروایا گیا ہے۔ اس سے صارفین مختلف انسٹرومنٹ مثلاً ڈرمز یا گٹار یا پھر گانا گاکر تین الگ شارٹ ٹرم ویڈیوز ریکارڈ کرسکتے ہیں۔موسیقی سے منسلک یہ مختلف حصے یا جزو ریکارڈ کرنے کے بعد صارف چاہے تو تنہا یا پھر کسی دوست کے ساتھ ویڈیوز کو ایڈیٹ کرکے ایک گانا تخلیق کرسکیں گے۔ "کولیب" کو ایک عام سی ویڈیو اور میوزک ایڈیٹنگ ایپ سے جو چیز منفرد بناتی ہے وہ اسکا مقررہ طریقہ کار ہے جس میں ایک مرتبہ ویڈیو سیگمینٹ ریکارڈ ہوجائے تو اسے اعلانیہ طور پر وہاں پوسٹ کرنا ضروری ہے جہاں سے دوسرے لوگ اسے دیکھ سکیں۔ایک فیڈ سے صارف ایسے کلپس کو اپنے گیتوں میں دوبارہ استعمال کرسکتے ہیں جس سے کہ وہ ایک پورے نئے ٹریک کی تخلیق کرسکتے ہیں۔ فیس بک نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اگر اس کلپ کو کسی اور نے اپنے میوزیکل آئٹم کے لیے استعمال کرکے ویڈیو ریکارڈ تخلیق کیا تو اسکے اصل صارف کو اس کاسہراملیگا اور اسے کم از کم اس کے ایک اصل حصے میں شامل کیا جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے