مرکزی حکومت نے جاری کی ان لاک 2.0 کی رہنمایانہ ہدایات ، ان سرگرمیوں پر رہے گی پابندی
نئی دہلی : 29 جون (ایجنسی)مرکزی حکومت نے ان لاک 2.0کی رہنمایانہ ہدایات جاری کردی ہے جسکے مطابق سبھی مقامات پر 31 جولائی 2020 تک اسکول ، کالج ، تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔ آن لائن اور ڈیسٹنس لرننگ جاری رہے گی اور اس کو فروغ دیا جائے گا ۔سبھی طرح کے بین الاقوامی ہوائی سفر پر پابندی رہے گی ۔میٹرو سروسز بند رہیں گی ۔سنیما ہال ، جم ، سوئمنگ پول ، انٹرٹینمنٹ پارک ، تھئیٹر ، بار ، آڈیٹوریم ، اسمبلی ہال اور ایسی سبھی جگہیں بند رہیں گی ۔سبھی طرح کے سماجی ، سیاسی ، کھیل ، تفریحی ، اکیڈمک ، ثقافتی اور مذہبی انعقاد پر پوری طرح پابندی رہے گی ۔حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ان سبھی سرگرمیوں کو شروع کرنے کے سلسلہ میں الگ سے گائیڈ لائن جاری کی جائے گی اور ضرورت پڑنے پر اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر بھی جاری کیا جائے گا ۔ تاکہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے سماجی فاصلہ یقینی بنایا جاسکے ۔
گھریلو اڑانوں کو محدود تعداد میں اجازت دی گئی ہے اور ان کی تعداد بھی جانچ پڑتال کرکے بڑھائی جائے گی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com