تاج ہوٹل کو بم سے اڑانے کی دی گئی دھمکی،پاکستان سے آیا فون، ممبئی میں سیکورٹی سخت کردی گئی : ممبئی پولس ‏

                (فائل فوٹو ۔تاج ہوٹل ممبئی) 

تاج ہوٹل کو بم سے اڑانے کی دی گئی دھمکی،پاکستان سے آیا فون، ممبئی میں سیکورٹی سخت کردی گئی : ممبئی پولس 


ممبئی :30 جون (ایجنسی) ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی (Mumbai)  کو ایک بار پھر دہشت گردوں نے بم دھماکوں سے دہلانے کی دھمکی دی ہے۔ ممبئی واقع تاج ہوٹل (Taj Hotel) کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا فون کیا گیا ہے۔  اطلاع کے مطابق یہ فون پاکستان (Pakistan) سے کیا گیا ہے۔ فون کرنے والے شخص نے کہا کہ کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ہوا دہشت گردانہ حملہ پوری دنیا نے دیکھا ہے۔ اب ہندستان کے تاج ہوٹل میں  26/11 جیسا حملہ ایک بار پھر ہو گا۔تاج ہوٹل کو پاکستان سے آئے دھمکی بھرے فون کی جانکاری ممبئی پولس کو دے دی گئی ہے۔ پاکستان سے آئے اس فون کے بعد سے ممبئی میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ رات میں آئے اس فون کے بعد سے ممبئی پولس اور ہوٹل اسٹاف مل کر سیکورٹی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ یہاں پر آنے والے ہر ایک مہمان کی ایک بار پھر سے جانکاری اکھٹا کی جا رہی ہے۔ ہوٹل اسٹاف سے مہمانوں کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنے کو کہا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جنوبی ممبئی میں ناکہ بندی کر کے گاڑیوں کی تلاشی بڑھا دی گئی ہے۔بتا دیں کہ 26 نومبر 2008 کو ممبئی میں دہشت گردانہ حملہ کیا گیا تھا۔ اس حملے میں 166 لوگ مارے گئے تھے جبکہ 300 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے تھے۔ 60 گھنٹے تک جاری اس دہشت گردانہ حملے نے پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔ ممبئی دہشت گردانہ حملے میں واحد دہشت گرد اجمل قصاب کو ہی زندہ پکڑا جا سکا تھا۔ پوچھ گچھ میں اجمل قصاب نے قبول کیا تھا کہ وہ پاکستان کے اشاروں پر ہی یہاں دہشت گردانہ حملے کو انجام دینے کے لئے پہنچا تھا۔ بتا دیں کہ 21 ستمبر 2012 کی صبح پونہ کی یروڈا جیل میں دہشت گرد اجمل قصاب کو پھانسی کے پھندے پر لٹکایا گیا تھا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے