ٹیلی ریڈیو لوجی خدمات کا آغاز، حج ٹریننگ سینٹر اسپتال اور ایم ایس جی کالج سینٹر میں جدید تکنک سے کووڈ اور نان کووڈ مریضوں کی تشخیص شروع
مالیگاؤں :20 (بیباک@ نیوز اپڈیٹ ) مالیگاؤں میں شہریوں کی ایک بڑی تعداد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکی ہیں اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اب صحت عامہ کی خدمات میں ٹیکنالوجی کو شامل کرلیا گیا ہے۔ گزشتہ روز کارپوریشن کے ڈپٹی کمشنر کاپڑنیس، ناسک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ڈاکٹر شینگدانے، سول اسپتال کے ڈاکٹر مہالے اور طاہرہ شیخ رشید نے حج ٹریننگ سینٹر اسپتال کا جائزہ لیا اور سرکاری حکام نے باقاعدہ اسے شروع کردیا ہے اور 20 مئی کو حج ٹریننگ سینٹر اسپتال اور ایم ایس جی کالج اسپتال میں ٹیلی ریڈیولوجی کا نظام عمل میں لایا گیا ہے ۔ خیال رہیکہ سابقہ دنوں مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے مالیگاؤں شہر کا دورہ کیا اور کورونا مریضوں کی شناخت کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کرنے کی منظوری دی اسی سلسلے میں حج ٹریننگ سینٹر کے اسپتال میں مریضوں کی جانچ کے لئے ٹیلی ریڈیو لوجی کا انتظام کیا گیا ہے اور ایسا ہی انتظام ایم ایس جی کالج میں بھی کیا گیا ہے ۔شہر میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لئے سرکاری ریسٹ ہاؤس میں گزشتہ ہفتہ منعقد ہوئی میٹنگ سے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کیا تھا اور انہوں نے کہا تھا کہ نمونیا سمیت دیگر ٹیسٹوں کی سب سے اہم ضرورت ایکس رے ہے اور اس کی رپورٹ ٹیلی ریڈیولوجی کے ذریعے ماہر ڈاکٹروں کے پاس روانہ کی جائے گی اور مناسب علاج کی سمت پیش رفت ہوگی۔ لہذا مریضوں کو طبی امداد کے نظام کے ذریعہ دی جانے والی تشخیص اور علاج فوری طور پر مل جائے گا۔وزیر موصوف نے حج ٹریننگ سینٹر کے اسپتال کا دورہ کیا تھا۔ اور انہوں نے کہا تھا کہ آنے والے دنوں میں کورونا کے سینٹر شہر میں بڑھائے جائیں گے تاکہ مریضوں کا بروقت اعلاج ہوسکے ۔خیال رہیکہ حج ٹریننگ سینٹر اسپتال کو فوری طور پر مریضوں کی طبی امداد کے لئے جاری کرنے کے لئے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ کی جدوجہد کو وزیراعلیٰ موصوف نے سراہا تھا ۔حج ٹریننگ سینٹر کووڈ اور نان کووڈ مریضوں کا اعلاج کیا جارہا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com