سول اسپتال اور علی اکبر میں ہزاروں او پی ڈی اور سینکڑوں ڈیلیوری، غریب عوام سرکاری دواخانوں سے فائدہ حاصل کررہے ہیں
علی اکبر اور سول اسپتال کو کورونا سینٹر بنانے کو کوشش کی گئی تو زبردست اندولن کیا جائے گا: آصف شیخ
مالیگاؤں 11 مئی (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں کورونا بحران کے باعث غریب عوام کے ساتھ ساتھ شہر کی عوام کو طبی امداد بروقت اگر مل رہی ہے تو اس میں علی اکبر اور سول اسپتال کا کردار بہت بہتر رہا ہے اور ان اسپتالوں سے مالیگاؤں شہر کی غریب عوام دوا گولی لیکر استفادہ حاصل کررہے ہیں ۔علی اکبر میں تقریباً روزانہ 500 سے زائد او پی ڈی کی خدمات دی جارہی ہے اس میں ہر طرح کی چھوٹی بڑی بیماری کا علاج شامل ہیں اسی طرح علی اکبر اسپتال میں لاک ڈاؤن میں اب تک تقریباً چار سو سے زائد ڈیلیوری کی جاچکی ہے تو وہیں مالیگاؤں شہر کے سول اسپتال میں بھی اسی طرح کی خدمات جاری ہے جس میں شہر کی 95 فیصد عوام غریب طبقہ او پی ڈی کے ذریعے طبی مدد حاصل کررہی ہیں یہاں سوال اسپتال میں بھی او پی ڈی چھ سو سے زائد ہورہی ہے اور تقریباً 50 کے لگ بھگ ڈیلیوری ہورہی ہے ۔اسی طرح سول اسپتال میں آنکھوں کی بیماری کا علاج، آپریشن کیا جاتا ہے، آرتھو پیڈیک (ہڈیوں) کی خدمات دی جاتی ہے، گردے کی بیماری کے مریضوں کا ڈائلیسس کیا جاتا ہے، ایکسرے، ہارٹ اٹیک کے مریضوں کے لئے آکسیجن وینٹی لیٹر کا بہتر نظم ہوتا ہے اور لاک ڈاؤن میں یہ تمام سہولیات صرف سرکاری اسپتالوں میں جاری ہے شہر کے دیگر پرائیویٹ اسپتال بند ہیں پھر بھی علی اکبر اور سول اسپتال عوام کی خدمت کررہے ہیں ۔مالیگاؤں شہر کی غریب عوام کو ان دونوں اسپتالوں سے طبی امداد مل رہی ہے اور عوام علی اکبر اور سول اسپتال سے فائدہ حاصل کررہی ہے ۔جسے دیکھتے ہوئے یہ کہنا یہ درست ہے ان دواخانوں سے عوام رعایتی فیس میں علاج کروا رہی ہے اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ ان دونوں دواخانوں کو غریب عوام کی طبی امداد کے لئے جاری رکھا جائے ۔ان دونوں سرکاری اسپتالوں کو کورونا سینٹر نہ بنایا جائے اسطرح کا بیان مالیگاؤں کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے دیا اور کہا کہ اگر غریبوں کو اور شہر کی عوام کو کورونا کے علاوہ دیگر امراض کے علاج کے لئے پریشانی اور تکالیف ہوتی ہے اور ان دونوں اسپتالوں کو کورونا سینٹر بنایا جاتا ہے تو سخت تحریک چلائی جائے گی ۔آصف شیخ نے اپنے بیان میں کہا کہ علی اکبر اور سول اسپتال سے مالیگاؤں کی غریب عوام کو کورونا کے علاوہ دیگر بیماریوں کے علاج کی سہولت مل رہے ہیں اور اسے جاری رکھنا ضروری ہے ورنہ انتظامیہ نے دباؤ میں آکر کچھ غلط فیصلہ لیا تو غریب عوام کا بہت بڑا طبی نقصان ہوگا جوکہ میں کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کروں گا۔آصف شیخ نے کہا کہ ان اسپتالوں کو غریب عوام کے لئے ہی استعمال میں لایا جائے ورنہ زبردست اندولن کیا جائے گا اور اسکی تمام ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com