آہ! بیباک صحافی کامریڈ ھارون بی اے نہیں رھے
ادب نواز شخصیت کی جانب سے شہر و بیرون شہر سے تعزیتی پیغامات
مالیگاؤں :10مئی 2020 (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) یہ خبر اہلیانِ شہر اور خصوصاً سیاسی، سماجی اور ادبی اور تعلیمی حلقوں میں باعث رنج و غم ہوگی کہ مالیگاؤں کے اولین ایم۔ایل۔اے۔ مرحوم محمد صابر عبدالستار کے فرزند کامریڈ ھارون BA کا انتقال ھوگیا۔مرحوم سابق کونسلر،ہفت روزہ بےباک کے سابق مدیر، ۔ناسک ضلع اردو پترکار سنگھ کے سابق صدر، اپٹاکے بنیادی ممبر، اسکس لائبریری کے بانی اور بے شمار سیاسی سماجی ادبی کاموں میں پیش پیش رہتےتھے کامر یڈ ھارون بی اے کے انتقال سے زبردست سیاسی سماجی ملی ادبی نقصان انکار کا نہیں کیا جاسکتا مرحوم۔ہارون بی اے کی سماجی اور تعلیمی خدمات کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہیکہ مالیگاؤں ہائی اسکول میں انہوں نے بلا معاوضہ اپنی خدمات انجام دیتے ہوئے پرنسپل کے فرائض انجام دیئے۔
ہارون بی اے مالیگاؤں کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری بھی عرصہ دراز تک رہے، مالیگاؤں شہر تعمیری محاذ سے بھی انہوں نے معاشی خدمات پیش کی ہیں ۔مرحوم ہارون بی اے نے 2005 میں ہفت روزہ بیباک سے سبکدوشی لی اور 2007 میں ماہنامہ بیباک شروع کیا ۔مرحوم نے آخری ایام تک ہفت روزہ بیباک کے مدیر کامریڈ اسماعیل اور زاہد بیباک کی حوصلہ افزائی کی اور مشورہ سے نوازا، ہارون بی اے میں بیباکی کا عنصر اس قدر تھا کہ انہوں نے اپنی صحافت کے ساتھ ساتھ عملی زندگی میں بھی مہاراشٹر سرکار کا ایوارڈ واپس کر کے اپنا بیباکانہ کردار ادا کیا ہے۔مرحوم کانگریس کے موجودہ سینئر لیڈر ہارون بی اے شیخ رشید کو اسمبلی میں امیدواری اور الیکشن آفس کیلئے اسکس لائبریری کی عمارت وقف کردی تھی اور اسمبلی الیکشن کی باگ ڈور اپنے ہاتھوں میں رکھی تھی ۔ھم اللّٰہ ﷻ سے دعا کرتے ہیں کہ مرحوم کے سئیات کو حسنات میں مبدل فرماتے ہوئے ان کے ہر صغیرہ و کبیرہ گناہوں کو معاف فرمائے۔ انہیں جنت کے اعلیٰ طبقہ میں جگہ مرحمت فرمائے اور پسماندگان و متعلقین کو قوت صبر عطاکرے
آمین۔
شرکائے غم۔ شیخ رشید شیخ شفیع، آصف شیخ رشید، محمد صابر گوہر، شیخ عبدالحمید، عثمان غنی اسکس، صابر گوہر ،اصغر انصاری، عبداللطیف جعفری،کامریڈ محمد اسماعیل بیباک ، شیخ زاہد بیباک، ایوب خان، محمد یوسف ترجمان، عبدالخالق صدیقی،کامریڈ مرتضیٰ انصاری، کامریڈ شفیق احمد، کامریڈ جمیل احمد، شہزاد اختر، مختار عدیل ،ظہور خان افتخار احمد، خلیل عباس اردو میڈیا سینٹر، ضلع اردو پترکار سنگھ مالیگاؤں ،قاضی مشتاق احمد، اقبال نیازی، اسکس لائبریری ٹرسٹ، سراج دلار سر،
کامریڈ ڈی راجہ جنرل، سیکریٹری بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی، کامریڈ ڈاکٹر کانگو قومی ایگزیکٹیو کونسل ممبر، کامریڈ راجو دیسلے،مہاراشٹر ایگزیکٹیو کونسل ممبر، کامریڈ بھاسکر شندے،ناشک ضلع سیکریٹری
بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی، فیضان انصاری ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com