ٹھاکرے سرکار کا سخت فیصلہ، ریاست کے تمام پرائیویٹ اسپتالوں کو سرکاری تابع میں لینے کا فرمان جاری
حکم کی خلاف ورزی کرنے والے اسپتالوں پر غیر ضمانتی مقدمہ درج ہوگا، اسپتالوں کو ہڑتال کی بھی اجازت نہیں
ممبئی 22 مئی (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) ریاست مہاراشٹر کے تمام پرائیویٹ اسپتالوں کو سرکاری تابع میں لیا جائے اسطرح کا سخت فرمان جمعرات کی رات دیر گئے جاری کیا گیا ہے ۔معاشی طور پر پریشان ہال مریضوں کی جیب ہر شب خون مارنے والے دواخانوں پر لگام لگانے کا فیصلہ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے لیا ہے ۔ایمرجنسی سہولیات کی فراہمی اور ڈیزاسسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت ان اسپتالوں کو سرکاری تابع میں لینے کا فرمان جاری ہوا ہے اور اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والے پرائیویٹ اسپتالوں پر گناہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی کی جائے گی ۔اس حکم میں کہا گیا ہے کہ چیریٹی کمشنر سے حاصل کی گئی لسٹ میں تمام سماجی اداروں کے اسپتال اور پرائیویٹ اسپتالوں کو سرکاری تابع میں لیا جائے گا ۔اسپتالوں کو سرکاری تابع میں لینے کے لئے ضلع کلکٹر، کارپوریشن کمشنر ،صحت عامہ کے چیف آفیسر کو سرکار نے ذمہ داریاں سونپی ہے۔شکایت مل رہی تھی کہ پرائیویٹ اسپتالوں میں آٹھ روز کا بل مریضوں سے 50 ہزار سے ایک لاکھ تک لیا جارہا ہے۔سرکاری اسپتالوں میں کورونا کا علاج کیا جارہا ہے جس کے سبب پرائیویٹ اسپتال من مانا دام ہزاروں لاکھوں روپے وصول رہیں ہیں جسکی شکایت اعلیٰ سطح تک گونجی آور بلا آخر سرکار نے ایک تاریخی حکمنامہ جاری کرتے ہوئے مہاراشٹر کی غریب عوام کے ساتھ ہمدردی کا فیصلہ لیا ہے۔وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور وزیر صحت راجیش ٹوپے نے یہ فیصلہ بہت غور و فکر کے بعد لیا ہے ۔دونوں ہی وزراء کے حکم پر ہم نے یہ حکمنامہ جاری کیا ہے اسطرح کی معلومات ریاست مہاراشٹر کے صحت عامہ کمیٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (راجیہ آروگیہ ہمی سوسائٹی) سدھاکر شندے نے دی ۔ انہوں نے کہا کہ اس حکمنامہ میں ہم نے ضروری خدمات کے قانون اور ڈیزاسسٹر مینجمنٹ کے تحت تمام دواخانوں کو سرکاری تابع میں لینے کا فرمان جاری کیا ہے جس سے اسپتالوں کے ڈاکٹر، نرس ،اسٹاف اس فیصلے کے خلاف ہڑتال بھی نہیں کرسکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اگر پرائیویٹ اسپتالوں نے اس حکم کو نہیں قبول کیا تو ان پر غیر ضمانتی گناہ درج کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق نجی دواخانوں میں کورونا کے مریض کا علاج کرنے کے لئے 50 ہزار اور اس سے بھی زیادہ من مانی قیمت وصول کئے جانے کی شکایت ملنے پر ان دواخانوں میں یہ طئے کردیا گیا ہے کہ بیما کمپنی کے رول کے مطابق بڑے سے بڑے اسپتال میں ایک دن کا 4 ہزار سے ساڑھے سات ہزار لیا جاسکتا ہے ۔ خیال رہیکہ ایک دن میں اس حکمنامہ کو تیار کرتے ہوئے فرمان جاری کیا گیا ہے۔ حاصل تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ، وزیر صحت اور چیف سیکریٹری مہاراشٹر سرکار و صحت عامہ کے سیکرٹری کی ہدایات ملنے کے بعد سدھاکر شندے نے ایک دن میں خود سے ڈرافٹ ٹائپ کرتے ہوئے 18 صفحات پر مشتمل مسودہ تیار کیا اور اسے اپنی گاڑی سے خود ڈرائیو کرتے ہوئے صحت عامہ کے سیکرٹری اور وزیر صحت کے پاس گئےہیں اور انکی دستخط لئے پھر وہاں سے سدھاکر شندے نے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی دستخط حاصل کرتے ہوئے رات دیر گئے یہ حکمنامہ جاری کیا گیا ہے جوکہ ریاست مہاراشٹر کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا منفرد اور اہم فیصلہ مانا جارہا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com