کارپوریشن کے ملازمین، آفیسران، ڈاکٹر اسٹاف کے لئے پروٹیکٹیو کٹ، سینیٹائزر اور ماسک کا اسٹاک حاصل
کووڈ اور نان کووڈ ہاسپٹل کے ساتھ ہی شہر میں صاف صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کی کوشش تیز، لاپرواہ ملازمین اور آفیسران کو برطرف کرنے کا انتباہ
مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر ترمبک کاسار کی پریس کانفرنس
مالیگاؤں 5 مئی (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن نے کورونا سے بچنے کے لئے اپنے ملازمین، ڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف کے لئے بڑے پیمانے پر احتیاطی کٹ طلب کرلی ہے اور اسے ملازمین و آفیسران میں تقسیم کردیا جائے گا اس طرح کا اظہار آج مالیگاؤں کارپوریشن کی کمشنر آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس سے کمشنر ترمبک کاسار نے کیا موصوف نے کہا کہ کارپوریشن کے میڈیکل اسٹور روم واڈیا دواخانہ میں 23 اپریل سے لائے گئے پروٹیکٹیو کٹ کا جائزہ لیا گیا اور یہ اب تک ملازمین اور آفیسران کے ساتھ ساتھ کارپوریشن کے دواخانوں کے اسٹاف کو تقسیم کیوں نہیں کیا جاسکا ہے اسکی انکوائری کی جارہی ہے اس ضمن میں جو بھی انچارج، ہیلتھ آفیسر ذمہ دار ہوگا اسے فوراً برطرف کردیا جائے گا، کمشنر ترمبک کاسار نے کہا کہ لاپرواہی کرنے والے آفیسران اور ملازمین پر کارروائی ہورہی ہے لیکن ہمارے ایماندار آفیسران اور ملازمین بھی ہیں جو اپنی ذمہ داری ایمانداری سے ادا کررہے ہیں انکی حوصلہ افزائی بھی ہونا ضروری ہے ۔انہوں نے اسٹور روم میں رکھے ادویات اور حفاظتی کٹ کی معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ ہمارے پاس 144 پی پی کٹ،
3500 پروٹیکٹیو کٹ، این 95 ماسک تقریباً 2000 ہیں اور
سادھے ماسک 2000 ہزار سے زائد ہیں انہوں نے کہا کہ ملازمین کو دی جانے والی شیلڈ 1500 ہیں اور سینیٹائزر کی بوتل 3000 سے چار ہزار ہیں اور یہ سب ڈاکٹروں ساتھ ساتھ دواخانوں میں خدمات انجام دینے والے میڈیکل آفیسر، اسٹاف، اسی طرح صفائی ملازمین کو بھی یہاں تمام کٹ مہیا کی جائے گی کشمنر ترمبک کاسار نے کہا کہ گیارہ گشتی ایمبولینس دواخانوں کے ڈرائیور اور ڈاکٹر اسٹاف کو بھی پروٹیکٹیو کٹ دی جائے گی اور صفائی ملازمین کو ہینڈ گلوز، ماسک، سینیٹائزر دیا جائے گا۔
جو ملازمین اور آفیسر لاپرواہی کرینگے ان پر 188 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔اس ضمن میں کارپوریشن نے کامچور ملازمین کے خلاف گناہ بھی درج کروایا ہے اور اسطرح کی کارروائی کی جاتی رہیگی اسطرح کے خلاصہ بھی میونسپل کمشنر ترمبک کاسار نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ منصورہ، جیون اور فاران ہاسپٹل میں ماہر انجینئر کو تقرر کیا گیا ہے یہ انجینئر لائٹ، پنکھا، فلٹر پانی ،صاف صفائی اور دیگر ایمرجنسی سہولیات کا فوری نظم کریں گے ۔کمشنر نے کہا کہ کسی بھی صورت میں مریضوں کو تکالیف برداشت نہیں کی جائے گی مریضوں کو ہر ممکن مدد کے لئے کارپوریشن مکمل طور سے تیاریاں کررہی ہے ۔
کمشنر ترمبک کاسار نے کہا کہ ہمیں کورنٹائن سینٹر پر کھانے کے لئے پرائیویٹ سنستھا نے اپنی خدمات دینے کی پیشکش کی تو ہم نے اسے قبول کیا اور کارپوریشن بھی اس سمت میں کام کررہی ہے اب کورنٹائن کے لوگوں کو کھانے کی دشواری پیش نہیں ہوسکے گی ہم نے پرائیویٹ این جی اوز کے ذمہ داروں کے مسائل کو حل کردیا ہے ۔ترمبک کاسار نے بتایا کہ مالیگاؤں شہر میں سرکار کی جانب سے بڑے پیمانے پر ڈاکٹروں کی ٹیم لائی گئی ہے جسے ہم نے اچھے طریقے سے انکے رہنے کھانے کے تمام انتظامات کردیئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کی تعداد کے پیش نظر ہم نے حج ٹریننگ سینٹر میں آکسیجن کنٹرول پینل نصب کرنے کا آغاز کردیا ہے یہاں گادی، پلنگ کو لگایا جارہا حج کمیٹی میں عورتوں کو رکھا جائے گا اور دلاور ہال میں مرد حضرات کو رکھا جائے گا اور یہ کام تیزی سے جاری ہے دو روز میں یہ سینٹر بھی مریضوں کی سہولیات کے لئے جاری کردیا جائے گا ۔کمشنر نے کہا کہ یہ تمام معلومات کارپوریشن نے میڈیکل آفیسر کو روانہ کردی ہے اور اس پر عمل جاری ہے ۔اس پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات بھی کشمنر ترمبک کاسار نے دیا اور کہا کہ علی اکبر ہاسپٹل کے اسٹاف اور کارپوریشن کے ملازمین، صفائی ملازمین ،ڈرائیور اور کووڈ ہاسپٹل میں خدمات انجام دینے والے عملہ کو یہ تمام حفاظتی کٹ دی جارہی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com