جیون اسپتال کے متعلق عوام میں خوف و دہشت اور شک کا ماحول ، انتظامیہ جیون اسپتال کو فوراً بند کردے
جیون اسپتال کے متبادل سہارا اور نیپچون اسپتال (پانجرہ پل) کو تمام سہولیات کے ساتھ نئے کورونا سینٹر بنایا جائے:آصف شیخ
ہیلتھ ڈپارٹمنٹ حکومت مہاراشٹر اور میونسپل کارپوریشن سے آصف شیخ کا مطالبہ
مالیگاؤں :6 مئی (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں روزانہ کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور عوام سے علاج کیلئے اپیل بھی کی جارہی ہے، اس سلسلے میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن اور حکومت مہاراشٹر نے جیون اسپتال کی عمارت اپنے تابع میں لیتے ہوئے جیون اسپتال میں کورونا مریضوں کو بغرض علاج داخل کروایا جارہا ہے ۔مذکورہ جیون اسپتال پہلے ہی دن سے عوام میں بحث کا موضوع بنا ہوا ہے کہ اس اسپتال میں داخل کئے گئے مریضوں کی بہ نسبت اموات کی تعداد زیادہ ہو رہی ہے ، جس کے مطابق عوام کی جانب سے اس اسپتال میں مریضوں کو داخل نہیں کیا جارہا ہے ، معلومات کے مطابق یہ اسپتال شہر سے دور واقع ہونے کے ساتھ ہی عوام میں اس اسپتال کے متعلق خوف کا ماحول بنا ہوا ہے ، جس کی وجہ سے بے شمار مریض اپنی صحت کی جانچ کروانے سے ڈر رہے ہیں ، اس ضمن میں مذکورہ تمام شکوک و شبات پیدا ہورہے ہیں جس سے کورونا سینٹر کی عمارت مریضوں کے لئے محفوظ نہیں ہے اس لئے شہر میں جیون اسپتال کے متبادل کورونا اسپتال کا نظم فوری طور پر کرتے ہوئے جیون اسپتال کو بند کردیا جائے ۔اسطرح کا مطالبہ متعدد بار عوام نے مجھ سے کررہی ہے ۔لہذا کورونا متاثرہ مریضوں کا علاج اچھی طرح اور پرسکون ماحول میں کئے جانے کی ضرورت ہے ۔تاکہ جیون اسپتال کو فوری طور پر بند کرتے ہوئے شہر میں دوسرے مقام پر کورونا اسپتال جاری کیا جائے اسطرح کا عوامی مطالبہ سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے وزیر صحت راجیش ٹوپے سے کیا ہے ، جس کی ایک ایک کاپی ضلع کلکٹر ، میونسپل کمشنر کو بھی روانہ کی گئی ہے اسی طرح مزید ایک لیٹر مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کمشنر ترمبک کاسار کو دیتے ہوئے آصف شیخ رشید مطالبہ کیا ہیکہ مالیگاؤں شہر میں کورونا سینٹر اسپتال کی تعداد میں اضافہ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ دن بہ دن کورونا مریضوں کی تعداد تشویش ناک حد تک پڑھتی جارہی ہے جو کہ مالیگاؤں میونسل انتظامیہ اور حکومت مہاراشٹر کے لئے سوالیہ نشان بنا ہوا ہے ، اب ضروری ہے کہ مریضوں کو طبی امداد بڑے پیمانے پر دی جائے ، آصف شیخ نے کہا کہ کورونا اور کورونا کے علاوہ دیگر امراض سے شرح اموات میں اضافہ ہو رہا ہے ، آصف شیخ نے لیٹر میں کہا کہ میونسپل کارپوریشن و ہیلتھ ڈپارٹمنٹ حکومت مہاراشٹر کی جانب سے شروع کئے گئے سینٹرس میں سہولیات کی عدم فراہمی کی شکایت برقرار ہے جسے دور کرنے کے لئے کارپوریشن اور حکومت مہاراشٹر تیاری کررہی ہے لیکن ہمارا مطالبہ ہیکہ شہر میں سہارا اسپتال (آگرہ روڈ) اور نیپچون اسپتال (پانجرہ پل، شیوا جی کا پتلہ) ان دونوں اسپتال میں تقریبا 125 بیڈ موجود ہے اسلئے دونوں اسپتال کو میونسپل کارپوریشن اور گورنمنٹ نے اپنے تابع میں لیتے ہوئے تمام 125 بیڈ پر آکسیجن کا نظم کرتے ہوئے کورونا اور نان کورونا مریضوں کا علاج بروقت کریں تاکہ انھیں بروقت میڈیکل سہولیات فراہم کی جاسکے ، اس لئے دونوں اسپتال کو حکومت اور میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے فوری طور پراپنے تابع میں لیتے ہوئے عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنا چاہیے ۔اسطرح کا مطالبہ میونسپل کمشنر کے ساتھ ساتھ بطور معلومات وزیر صحت راجیش ٹوپے اور ضلع کلکٹر کو مکتوب کے ذریعے آصف شیخ دی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com