بڑی کارروائی : مالیگاؤں کی ایڈیشنل تحصیلدار جیوتی دیورے اور 15 افسران و ملازمین لازمی رخصت پر، حکومت کا فیصلہ
بڑی کارروائی : مالیگاؤں کی ایڈیشنل تحصیلدار جیوتی دیورے اور 15 افسران و ملازمین لازمی رخصت پر، حکومت کا فیصلہ مالیگاؤں : 26 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر لینڈ ریونیو ایکٹ 1966 کی دفعہ 155 کا غلط استعمال کرتے ہوئے پونہ ضلع میں زمین کے ریکارڈ میں بڑے پیمانے پر ہیرا پھیری کا ایک سنگین معاملہ کچھ دن پہلے سامنے آیا تھا۔ ریاستی حکومت نے اب اس گھوٹالے میں سخت قدم اٹھاتے ہوئے قصوروار پائے گئے 15 اعلیٰ افسران اور ملازمین کو فوری طور پر لازمی رخصت کا حکم دیا ہے۔ اس میں کھیڑ کے اس وقت کے تحصیلدار اور مالیگاؤں کے موجودہ اپر تحصیلدار جیوتی دیورے شامل ہیں۔اس کارروائی سے محکمہ ریونیو میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ مہاراشٹر لینڈ ریونیو کوڈ 1966 کے سیکشن 155 کے مطابق، ریونیو افسران کو ریکارڈ میں اسپیلنگ مسٹیک یا معمولی تکنیکی غلطیوں کو درست کرنے کا اختیار ہے۔ تاہم، پونہ ضلع کے کھیڑ، جنر، ماول، اندا پور اور شرور جیسے تعلقوں میں، اس دفعہ کا استعمال کرتے ہوئے زمین کے مالکانہ حقوق کو تبدیل کرنے، زمین کے کچھ حصے میں ترمیم کرنے اور ' کلاس-2' کی زمین کو 'کلاس-1' میں غیر قانو...
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com