ملک بھر میں 30 جون تک مشروط لاک ڈاؤن، رہنمایانہ ہدایت جاری ‏

ملک بھر میں 30 جون تک مشروط لاک ڈاؤن، رہنمایانہ ہدایت جاری 

نئی دہلی : 30 مئی (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) ملک میں لگے لاک ڈاؤن کو کھولنے کے لئے مرکزی حکومت نے آج اہم فیصلہ لیتے ہوئے اَن لاک وَن کا شیڈول جاری کردیا ہے جس میں عوام کو کافی راحت دی گئی ہے ۔حکومتی فرمان کے مطابق جاری کی گئی ہدایات کی روشنی میں 
کنٹینمنٹ زونوں میں جاری رہے گا لاک ڈاؤن اور کنٹینمنٹ زون کے باہر مرحلہ وار طریقے سے ملے گی چھوٹ اسی طرح کے رہنما خطوط یکم جون سے 30تک کے لیے جاری کئے گئے ہیں ۔کرفیو رات 9بجے سے صبح 5بجے تک جاری رہے گا جبکہ مذہبی مقامات ، ہوٹل ، ریسٹورنٹ، شاپنگ مال 8جون سے کھلیں گے اور اسکول ، کالج کھولنے کا فیصلہ جولائی میں لیا جائے گا ۔ بین الاقوامی پروازوں، میٹرو ، سنیما ہال کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اسی طرح جِم ، سوئمنگ پول ، آڈیٹوریم بھی بند رہیں گے ۔بین ریاستی آمدورفت پر روک ختم کردی گئی ۔آمد و رفت کے لئے اب ٹراویلنگ پاس کی ضرورت نہیں رہیگی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے