عوام اپنے گھروں میں رہیں، وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے احتیاط ضروری، اپنا وقت اللہ کی یاد میں گزاریں، توبہ استغفار کا اہتمام کریں





عوام اپنے گھروں میں رہیں، وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے احتیاط ضروری، اپنا وقت اللہ کی یاد میں گزاریں، توبہ استغفار کا اہتمام کریں

کورونا وائرس سے باخبر کرانے کے لئے وزیر دادا بھوسے ، رکن اسمبلی مفتی اسماعیل ، سابق رکن اسمبلی شیخ رشید ، ایڈیشنل ایس پی گھگے ، ڈی واے ایس پی رتناکر نولے کا شہر بھر میں دورہ


مالیگاؤں: 24 مارچ(بیباک@ نیوز اپڈیٹ) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے تباہی مچی ہوئی ہے ایسے میں ہندوستان بھر میں کورونا وائرس جیسی وبائی بیماری سے اپنا بچاؤ کرنے کی اپیل کی جارہی ہے  وہیں پیر کی شام سے دفعہ 144 کے ساتھ ریاست بھر میں سنچار بندی قانون (کرفیو ) نافذ کیا گیا ہے ، ناسک ضلع میں کرفیو کا اثر مسّلم علاقوں کو چھوڑ کر سبھی علاقوں میں نظر آرہا ہے ، برادران وطن کے علاقوں میں عام زندگی تھم سی گئی ہے مگر ندی کے اِس پار جیسے عوامی ہجوم لگا ہوا ہے لوگ دن بھر اور آدھی رات تک سڑکوں پر چوک چوراہوں پر گروپ کی شکل میں وقت گزاری اور ہنسی مذاق میں لگے ہیں ، کچھ علاقوں میں کل رات پولس کی سختی کے بعد بھی کچھ نوجوان گروپ بنا کر گلی گلی میں سیٹی اور موبائل فون میں پولس گاڑی کا سائرن بجا کر عوام کا مذاق اڑاتے نظر آئے ،مالیگاؤں شہر کے مسلم علاقوں میں انتہائی خطرناک  وبائی امراض کو لیکر بناۓ جارہے مذاق کو لیکر انتظامیہ سمیت ریاست بھر کی عوام میں ناراضگی بنی ہوئی ہے ، اسی بات کو محسوس کرتے ہوئے اور انسانی ہمدردی کا مظاہرہ عوام کے درمیان پیش کرنے کے لئے آج دوپہر 3 بجے پولس کنٹرول روم سے شہر ایڈیشنل ایس پی سندیپ گھگے  ، ڈی واے ایس پی رتناکر نولے نے ریاستی وزیر دادا بھسے ، رکن اسمبلی مفتی اسماعیل قاسمی ، سابق رکن اسمبلی شیخ رشید کی رہنمائی میں ایک قافلہ لیکر شہر میں روانہ ہوئے ، جس میں دادا بھوسے ،مفتی اسماعیل ، شیخ رشید و محکمہ پولیس کی جانب سے شہر کے عائشہ نگر ، گولڈن نگر ،حسن پورہ ، 60 فٹی روڈ ، جمہور نگر روڈ ، گاندھی نگر ، شبیر نگر ، چندنپوری ، آزاد نگر پولیس اسٹیشن علاقہ ، خیابان نشاط روڈ ، گڑھ بازار ، سردار بازار ، سلیمانی چوک ، نیا پورہ ، فتح میدان ، گاندی مارکیٹ ، عبدالله نگر سمیت دیگر اہم علاقوں میں پہونچ کر عوام کو اس وبائی مرض کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے گھروں میں رہنے کی اپیل کرتے ہوئے دفعہ 144 اور کرفیو پر عمل کرتے ہوئے سڑکوں پر نہ رکنے کی بھی اپیل کی گئی ، محکمہ پولیس کا مقصد عوام پر سختی کرنا نہیں ہے اسلئے لیڈران کی مدد سے عوام سے اپیل کی جارہی ہے لیکن باوجود اسکے عوام اپیل اور قانون کو نظر انداز کرتی نظر آئی تو ممکن ہے پولس اپنی طاقت اور پاور کا استعمال کرینگی ۔ شہریان  انتظامیہ کی جانب سے بار بار کی جارہی اپیل اور وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے دی گئی ھدایت پر عمل کریں ۔اپنے گھروں میں رہیں ۔بلا ضرورت سڑکوں پر نہ نکلے، گروپ بنا کر نہ رہیں ۔اپنے آپ کی اور اپنے گھر والوں کی حفاظت کریں یہ وقت اللہ کی یاد میں گزاریں استغفار کا ورد کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے