بدھ 25 مارچ سے کشی اتپن بازار سمیتی (سبزی منڈی) اپنے وقت پر جاری ہوگی، پھل و سبزی فروش توجہ دیں اور وقت پر مارکیٹ پہنچیں
مالیگاؤں :24 مارچ (بیباک@ نیوز اپڈیٹ)عام افراد کے ساتھ ساتھ کسان طبقہ بھی معاشی پریشانی کا شکار نہ ہوجائے اور لوگ اپنے گھروں میں بھکمری کا شکار نہ بن جائے اسی لئے مالیگاؤں میں واقع مارکیٹ کمیٹی کو تاجر طبقہ کے لئے جاری کردیا جائے اسطرح کا لائحہ عمل پرساد باپو ہیرے کی جانب سے پیش کیا گیا اور شیخ رشید نے عوام کی سہولت کے لئے مارکیٹ کمیٹی کو جاری کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اور بلا آخر جمعہ کے بعد سے مسلسل کوششیں جاری تھیں اور ایک خوش آئند فیصلہ لیا گیا ہے جسمیں تمام سبزی اور فروٹ فروخت کرنے والوں کو اطلاع دی گئی کہ سبزی اور فروٹ کی باقاعدہ نیلامی اور خرید و فروخت اپنے روز مرہ وقت پر ہوگی، بھیڑ بھاڑ میں جاکر عوام کو حیران ہونے کی ضرورت نہیں ہے آج بروز بدھ سے آپکے دروازے پر سبزی فروش آئیں گے اور روز مرہ کی ضرورت کی اشیاء عوام کو ملیگی، عوام جان لیں کہ انہیں گھبرانے کی بات نہیں، سبزی فروش کو ہدایت دی جاتی ہے کہ ہر کوئی ماسک لگا کر آئیں، سینیٹائزیشن سے ہاتھوں کو صاف کریں، مارکیٹ کمیٹی کو مکمل طور پر صاف سھترا رکھا گیا ہے یہاں غیر ضروری افراد بلا وجہ ہجوم نہ کریں، صرف سبزی اور پھل فروش ہی یہاں خریدی کرنے آئے اور فائدہ اٹھائیں ۔اشوک دیسلے کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ مارکیٹ کمیٹی کو مکمل طور پر صاف سھترا رکھیں ۔سبزی اور فروٹ منڈی کو مارکیٹ جاری کرانے میں دادا جی بھسے، سابق میئر شیخ رشید، پرساد باپو ہیرے، راجیندر بھونسلے ،معروف صحافی نسیم احمد ،دیکا کوتکر ۔کشور باپو سونونے، کارپوریٹر فقیرا حاجی، فقیر محمد، کمیٹی کے صدر نہال حاجی بسم اللہ نے جدوجہد کی اور انہیں کی کوششوں سے مارکیٹ جاری رہیگی ۔ عوام ڈر کر خریدی نا کرے، سبزی ترکاری اور فروٹ گلیوں میں فروخت ہونگے اسطرح کی تفصیلات نسیم احمد نے نمائندہ کو دیتے ہوئے کہا کہ سبزی فروش اور پھل فروش حضرات کشی اتپن بازار سمیتی عرف کاٹن مارکیٹ میں اپنے روز مرہ وقت کے مطابق پہنچ کر دی گئی ہدایات کے ساتھ خریدی کریں اور اسی احتیاطی تدابیر کے ساتھ عوام میں سبزی اور پھل فروخت کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com