کانگریس کیلئے اچھی خبر، مدھیہ پریس میں کمل ناتھ حکومت کی اپنے دم پر واضح اکثریت، بی جے پی کو لگا جھٹکا


کانگریس کیلئے اچھی خبر، مدھیہ پریس میں کمل ناتھ حکومت کی اپنے دم پر واضح اکثریت، بی جے پی کو لگا جھٹکا


بھوپال : ( 3 نومبر) مدھیہ پردیش سے کانگریس کیلئے ایک اچھی خبر ہے۔ کانگریس نے بی جے پی کو زبردست دھچکا دیتے ہوئے ایک ہی تیر سے کئی شکار کیا ہے۔ اب مدھیہ پردیش میں کانگریس حکومت اپنے ہی دم پر واضح اکثریت میں آ گئی ہے۔ اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کے لئے اب اس کوحلیف جماعتوں کے ارکان کی بھی ضرورت نہیں ہے۔
اسمبلی اسپیکر نرمدا پرساد پرجاپتی نے پنا ضلع کی پوئی سیٹ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی پرہلاد لودھی کی رکنیت کو منسوخ کر دیا ہے۔ دراصل، پرہلاد لودھی کو بھوپال کی اسپیشل کورٹ نے ایک تحصیلدار سے مارپیٹ اور بدسلوکی کے معاملے میں جمعرات کو دو سال کی سزا سنائی ہے۔عدالت کے فیصلے کی کاپی ہفتہ اسمبلی سیکریٹریٹ کو ملی۔ اس کے فوراً بعد سیکریٹریٹ سرگرم ہو گیا۔ آناً فاناً میں ہفتہ دیر شام تک لودھی کی رکنیت کو منسوخ کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ اس کی اطلاع مرکزی الیکشن کمیشن کو دے دی گئی ہے۔بی جے پی کے لیڈران مسلسل تال ٹھوک کر کہتے آ رہے ہیں، 'نمبر ایک (نریندر مودی) اور نمبر دو (امت شاہ)'اشارہ'کردیں تو مدھیہ پردیش کی کمل ناتھ حکومت کوایک جھٹکے میں بی جے پی اکھاڑ پھینکے گی۔ بی جے پی کے اس طرح کے دعووں کو'ٹیم کمل ناتھ' پہلے بھی 'زمین' دکھا چکی ہے۔بتادیں کہ ایوان میں بی جے پی کے دو ممبران اسمبلی کو کانگریس نے توڑ لیا تھا، دونوں ممبران اسمبلی نے کانگریس کے حق میں ووٹنگ کی تھی۔ دس دن پہلے جھابوا اسمبلی سیٹ کے لئے ضمنی انتخابات کا نتیجہ آیا ہے۔ ضمنی انتخابات میں بی جے پی اس سیٹ کو 27 ہزار کے تقریباً بڑے فرق سے ہاری ہے۔ اب لودھی کی رکنیت جانے کے بعد نمبروں میں بی جے پی اور پیچھے ہو گئی ہے۔

اس حکومت نے 'نکاح 'کے لئے رکھی عجیب شرط،دولہے پریشان
مدھیہ پردیش اسمبلی میں کل 230 نشستیں ہیں۔ اکثریت کے لئے 116 کی تعداد ضروری ہے۔ سال 2018 کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے 114 سیٹیں حاصل کی تھیں۔ بی جے پی 109 سیٹیں پاکر محض سات سیٹوں سے چوتھی بار مدھیہ پردیش میں حکومت بنانے سے دور رہ گئی تھی۔ بی ایس پی کو دو، ایس پی کو ایک اور آزاد اسمبلی ارکان کے کھاتہ میں چار سیٹیں گئی تھیں۔ ان ساتوں (بی ایس پی، ایس پی اور آزاد اسمبلی ارکان) نے کانگریس کی حمایت کی تھی اور 121 کا اعدادوشمار لے کر کمل ناتھ نے حکومت بنائی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے