شیو سینا نے کیا بڑا دعویٰ،بھارتیہ جنتا پارٹی کی مشکل میں اضافہ
مہاراشٹر میں سینا، کانگریس ،این سی پی کی بنے گی حکومت!
ممبئی :(3 نومبر) موصولہ اطلاع کے مطابق مہاراشٹر میں حکومت سازی کو لیکر گھمسان تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ایک طرف وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں جہاں حلف کی تقریب کے لئے تیاریاں شروع کروا دی ہے وہیں آج اتوار کو مہاراشٹر شیو سینا کے ترجمان سنجئے راؤت نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس حکومت سازی کے جادوئی عدد موجود ہیں سنجئے راؤت نے اتوار کو ٹویئٹ کرتے ہوئے کہا کہ شیو سینا کے پاس 170 اراکین اسمبلی کی تعداد موجود ہیں ۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق سنجئے راؤت نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس 170 سے بڑھ کر 175 اراکین اسمبلی کی تعداد ساتھ ساتھ ہیں ہم کانگریس، این سی پی کو لیکر مہاراشٹر میں شیو سینا کی حکومت بنائیں گے انہوں نے کہا کہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی نے وزیر اعلیٰ کا حلف لے بھی لیا تو اکثریت ثابت نہیں کر پائیں گے کیونکہ ہمارے پاس اکثریت بھی ہے اور طاقت بھی اس لئے ہم کانگریس، این سی پی کو ساتھ لیکر حکومت بنائیں گے ۔راؤت کے اس طرح کے بیان سے مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے اور کانگریس کے ساتھ حکومت سازی کا راستہ ہموار ہوگیا ہے وہیں گزشتہ روز دہلی میں کانگریس اعلیٰ کمان نے سونیا گاندھی سے ملاقات کی اور مہاراشٹر میں سرکار بنانے کو لیکر کئی اہم فیصلے کئے اسطرح کی خبریں بھی موصول ہو رہی ہے ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا واقعی شیو سینا کانگریس این سی پی کے ساتھ کھڑے رہتی ہے یا سابقہ کی طرح پھر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ جاتی ہے اس پر ریاست کی عوام نظریں لگائی بیٹھی ہیں ۔

0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com