ایودھیا تنازع : فیصلہ متنازعہ اراضی رام للا وراجمان کو دی گئی ، سنی وقف بورڈ کو ملی پانچ ایکڑ متبادل زمین





ایودھیا تنازع : فیصلہ متنازعہ اراضی رام للا وراجمان کو دی گئی ، سنی وقف بورڈ کو ملی پانچ ایکڑ متبادل زمین


نئی دہلی :9 نومبر :برسوں قدیم رام جنم بھومی - بابری مسجد اراضی تنازع میں سپریم کورٹ نے آج اپنا تاریخی فیصلہ سنادیا ہے ۔ سپریم کورٹ نے متنازعہ زمین کو رام للا وراجمان کو دیا ہے جبکہ سنی وقف بورڈ کو ایودھیا میں پانچ ایکڑ زمین دینے کی ہدایت دی ہے ۔  چیف جسٹس رنجن گوگوئی ، جج ایس اے بوبڈے ، جج ڈی وائی چندر چوڑ ، جج اشوک بھوشن اور جج ایس عبدالنذیر کی آئینی بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔ ساتھ ہی ساتھ سپریم کورٹ نے شیعہ وقف بورڈ اور نرموہی اکھاڑہ کی عرضی کو خارج کردیا ۔ وزیر اعظم مودی اور مختلف مذہبی رہنماوں نے لوگوں سے امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے ۔ وہیں فیصلہ کے پیش نظر ملک بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ دہلی میں فیصلہ سنانے والی آئینی بینچ کے پانچوں ججوں کی رہائش گاہ پر جمعہ سے ہی سیکورٹی میں اضافہ کردیا ۔ سیکورٹی اہلکاروں کے مطابق فرضی یا اشتعال انگیز مواد سے ماحول خراب کرنے کی کوششوں کو روکنے کیلئے سوشل میڈیا پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے