بابری مسجد ۔ رام جنم بھومی تنازعہ پر سنیچر کو فیصلہ سنایا جا سکتا ہے، امن و امان بناۓ رکھنے کی اپیل
نئی دہلی 8 نومبر : بابر ی مسجد رام جنم بھومی اراضی تنازعہ کا فیصلہ کل یعنی 9 نومبر ہفتہ کو 10:30 بجے دن سپریم کورٹ کی جانب سے سنایا جاسکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صبح ساڑھے دس بجے فیصلہ سنادیا جائے گا۔ اس دوران اترپردیش میں پولیس کی چوکسی سخت کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ فیصلہ کے پیش نظرمرکز کی جانب سے کل ہی ریاستوں اورمرکزی زیرانتظام علاقوں کو ایڈوائزری جاری کی گئی ہے اورچوکسی اختیارکرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردی ایڈوائزری میں حساس مقامات پرمعقول سیکوریٹی انتظام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ چیف جسٹس رنجن گگوئی اس مہینہ کی 17 تاریخ کو وظیفہ پرسبکدوش ہونے والے ہیں۔
اس بیچ جہاں مرکزی حکومت اور پولس حکام نے عوام سے امن کی اپیل کی ہے وہیں مالیگاؤں پولس نے بھی شہر و تعلقہ کی عوام سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے ۔پولس نے افواہ پھیلانے والوں پر کڑی نظر رکھی ہیں ۔وہیں مالیگاؤں کے رکن اسمبلی آصف شیخ نے بھی امن امان کے متعلق ایک پریس ریلیز جاری کی ہے اور بیداری رہنے کی اپیل کی ہے ۔

0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com