مالیگاؤں میں گیارہ کروڑ چالیس لاکھ تخمینہ سے اقلیتی آئی ٹی آئی کالج ریاستی کابینہ میں منظور


دیڑھ ایکر قطعہ اراضی، 44 اسٹاف، بلڈنگ کی تعمیر، 460 طلباء کے داخلہ کے ساتھ ہی

مالیگاؤں میں گیارہ کروڑ چالیس لاکھ تخمینہ سے اقلیتی آئی ٹی آئی کالج ریاستی کابینہ میں منظور

رکن اسمبلی آصف شیخ نے وزیر اعلیٰ و وزیر اقلیتی امور ونود تاؤڑے کا شکریہ ادا کیا


مالیگاؤں (زاہد بیباک) شہر کی معروف شاہراہ جونا آگرہ روڈ نزد نیشنل کمپاؤنڈ سے سے متصل مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی زمین سروے نمبر 78 کی دیڑھ ایکر جگہ پر ایک حکومتی اقلیتی آئی ٹی آئی کالج کی تعمیر کی فائنل منظوری و اپروول ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں کی گئی یہاں سیہادری گیسٹ ہاوس پر منعقدہ کابینہ کی میٹنگ میں مالیگاؤں میں اقلیتی آئی ٹی آئی کو منظوری دی گئی قبل اسکے کارپوریشن کی زمین محکمہ اقلیتی امور حکومت مہاراشٹر کو دیئے جانے کی قرارداد مہا سبھا میں منظور کی گئی تھی کہ مالیگاوں شہر مسلمانوں کا شہر ہے اور یہاں پر ایک آئی ٹی آئی کالج ہونا نہایت ہی ضروری ہے اور اسکے لئے مکمل کاغذی کارروائی، سروے سیکرٹری کا دورہ و دیگر خانہ پری کے لیے رکن اسمبلی آصف شیخ نے بار بار جدوجہد کی اور انکے مطالبہ  کے بعد محکمہ نے یہ جواز پیش کیا کہ مالیگاوں میں ایک آئی ٹی آئی کالج کیمپ علاقہ میں پہلے سے ہی جاری ہے اس لئے مزید کالج شہر میں نہیں دی جاسکتی جس پر رکن اسمبلی آصف شیخ نے مضبوط دلیل پیش کی کہ ندی کے اس پار مسلم بچے اور بچیاں جانے سے ڈرتے ہیں یہاں فساد بھی ہوا جسکی وجہ سے خوف ہراس لگا رہتا ہے ایسے میں مسلمان تعلیم سے دور ہو جاتے ہیں  اس لیے سرکار مسلمانوں کے علاقے میں ایک اقلیتی آئی ٹی آئی کالج مع اسٹاف منظور کرے آصف شیخ نے ابتدائی منظوری کے لئے ریاستی حکومت کی سیکرٹری جئے شری مکھرجی اور عین العطار میڈم کا دورہ کروایا اور منظوری حاصل ہوئی اسکے علاوہ آج اس آئی ٹی آئی کالج کا ریاستی حکومت کی کیبنیٹ نے فائنل اپروول منظور کردیا جسکا تخمینہ 11 کروڑ 40 لاکھ 87 ہزار روپے سے بلڈنگ سمیت تمام لوازمات کی تعمیر کی جائے گی اس اقلیتی کالج میں چار سو ساٹھ طلباء داخلہ لے سکتے ہیں اس ادارہ کی خاصیت یہ ہوگی کہ یہ مکمل اقلیتی ہوگا اس کالج  میں 44 اسٹاف  میں پروفیسر، ٹیچر، ٹیکنیشن، وغیرہ شامل رہینگے یہاں ٹوٹل دس کورس جاری کئے جائیں گے جن میں اے سی میکانک، ، موٹر میکانک، ویونگ ٹیکنیشن ، جونیئر انجینئر ، بجلی ٹیکنیشن، موٹر وائندگ، پلمبر، لیڈیز ٹیلر ،ڈپلومہ ان انجینئرنگ ،کاسمیٹک ،وائرمین، ویلڈر کورس ہیں اس موقع پر رکن اسمبلی آصف شیخ نے وزیر اعلیٰ فرنویس سے ملاقات کرتے ہوئے انکی آفس میں گلدستہ پیش کر اقلیتی آئی ٹی آئی کی منظوری پر شکریہ ادا کیا وہیں رکن اسمبلی آصف شیخ نے اقلیتی وزیر ونود تاؤڑے کا شکریہ ادا کیا ہےـ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے