دھولیہ ۔مالیگاؤں لوک سبھا چناؤ : کانگریس خواہشمند امیدواروں کے نام پیش
شیخ رشید کے لئے کانگریس دھولیہ لوک سبھا سیٹ محفوظ رکھے
ریاست کی 48 نشستوں میں سے کانگریس دو مسلم امیدوار دے: آصف شیخ
ممبئی (زاہد بیباک) دھولیہ ۔مالیگاؤں لوک سبھا چناؤ کے لیے مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کی آج منعقدہ پارلیمنٹری مٹینگ میں پانچ خواہشمند امیدواروں نے اپنے نام پیش کردیئے ہیں ان پانچ ناموں میں سے پارلیمنٹری بورڈ صرف تین ناموں کو ہی دہلی روانہ کرتا ہے جسکی منظوری ہائی کمان کے ذمہ ہوتی ہے پیش کئے گئے پانچ خواہشمند امیدواروں کوپارلیمنٹری بورڈ نے اپنا پروسیجر بتایا یہاں ممبئی کے دادر تلک بھون میں اشوک راؤ چوہان مہاراشٹر پردیش کانگریس صدر کی قیادت میں دھولیہ مالیگاؤں لوک سبھا چناؤ کے پیش نظر خواہشمند امیدواروں کے نام ظاہر ہوئے جن میں مالیگاؤں سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر تشار شیواڑے، پرساد باپو ہیرے، دھولیہ کے روہی داس پاٹل، شیام شنیر، ضلع پریشد صدر دہیتے پاٹل نے الیکشن میں امیدواری کی خواہش ظاہر کی یہاں اپوزیشن لیڈر رادھا کرشن وکھے پاٹل، بالا صاحب تھورات، مانک راؤ ٹھاکرے، راجا رام پان گوانے عارف نسیم خان، آصف شیخ رشید، مانک راؤ گاوت، ہرش وردھن پاٹل سمیت دہلی کے دو خصوصی آبزرور آج کی میٹنگ میں شریک تھے خواہشمندوں کے ناموں کا اظہار ہوجانے کے بعد مالیگاؤں کے رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے مہاراشٹر پردیش کانگریس کے صدر و اراکین کے علاوہ دہلی سے آبزرور کے رو برو کہا کہ ریاست مہاراشٹر میں لوک سبھا کی 48 سیٹیں ہیں ان میں سے دو سیٹوں کو مسلمانوں کے لئے ریزرو رکھا جائے انہوں نے کہا کہ دو نشستوں پر مسلم امیدوار کا منتخب ہونا آسان ہوگا اس میں مالیگاؤں کا نام سر فہرست رکھا جائے آصف شیخ نے کہا کہ ریاستی و مرکزی کانگریس دھولیہ مالیگاؤں لوک سبھا سیٹ مسلم امیدوار شیخ رشید کے لئے محفوظ کرے اس لئے کہ مالیگاوں ۔دھولیہ لوک حلقہ میں مسلم ووٹ ساڑھے چار لاکھ ہے اسکے علاوہ کانگریس پارٹی کی ووٹ کا تناسب یقیناً مسلم امیدوار شیخ رشید کو کامیاب کرسکتا ہے آصف شیخ رشید کی تجاویز کو بغور سننے کے بعد نوٹ کر دہلی پیش کیا جائے گا خیال رہے کہ دھولیہ مالیگاؤں حلقہ سے فی الحال بھارتیہ جنتا پارٹی کے ڈاکٹر سبھاش بھامرے رکن پارلیمنٹ ہیں سروے میں سبھاش بھامرے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان خود بھارتیہ جنتا پارٹی نے لگایا ہے

0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com