مسلم ریزرویشن کے مطالب پر مسلم اراکین اسمبلی برہم، " راج دنڈ" اٹھانے سے ہنگامہ، اسمبلی کی کارروائی 22 نومبر کو صبح 11 بجے تک ملتوی

مسلم ریزرویشن کے مطالب پر مسلم اراکین اسمبلی برہم

" راج دنڈ" اٹھانے سے ہنگامہ، اسمبلی کی کارروائی 22 نومبر تک ملتوی

آصف شیخ، امتیاز جلیل،وارثپپٹھان  ابو عاصم اعظمی، اسلم شیخ، عارف نسیم خان، عبدالستار شیخ، آمین پٹیل ریزرویشن کے  مطالبہ پر مشتعل

ممبئی (زاہد بیباک)
مہاراشٹر اسمبلی کے دوسرے دن اسمبلی کی کارروائی صبح گیارہ بجے شروع ہوتے ہی مسلم ریزرویشن کے مطالبہ کو لیکر مسلم اراکین اسمبلی مشتعل نظر آئے کچھ بھی دیر ایوان کی کارروائی چلی نہ تھی کہ مسلم اراکین نے اسپیکر کے سامنے پہنچ کر مسلمانوں کو ریزرویشن دیئے جانے کا مطالبہ کیا لیکن سرکار نے مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کے معاملے میں کوئی ٹھوس فیصلہ نہیں لیا اس بیچ مسلم اراکین اسمبلی مسلمانوں کو ریزرویشن دو ریزرویشن دو کے مطالبہ کو بار بار دہرا رہے تھے کہ اسمبلی میں وقتی شور و غل شروع ہوا لیکن سرکار ٹھس سے مس نہیں ہوئی اسی دوران مسلم اراکین سرکار پر برہم ہوگئے اور ریزرویشن کے مطالبہ پر اسپیکر کے سامنے پہنچ کر نعرہ بازی کرنے لگے تھوڑی دیر میں ہی مسلم اراکین نے اسمبلی اسپیکر کا "راج دنڈ" (اسائے اسپیکر) اٹھا لیا جس پر اسپیکر بار بار کہہ رہے تھے کہ راج دنڈ اٹھانا مناسب نہیں ہے ہنگامہ آرائی کے دوران اسپیکر نے راج دنڈ اٹھانے کے معاملے میں ہنگامہ کے بعد اسمبلی کی کارروائی منگل کے دن بھر کے بعد 22 نومبر صبح گیارہ بجے تک ملتوی کردی ۔یہاں مہاراشٹر میں مراٹھا سماج، دھنگر سماج کو ریزرویشن دیئے جانے کا مطالبہ  بھی کیا گیا وہیں اپوزیشن لیڈر رادھا کرشن وکھے پاٹل نے کہا کہ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق مراٹھا سماج کے ساتھ مسلمانوں کو بھی ریزرویشن دیا جائے اسکے علاوہ کانگریس این سی پی نے بھی مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کا مطالبہ کیا سینیئر لیڈر گنپت دیشمکھ نے کہا کہ مراٹھا، مسلم اور دھنگر سماج کو ریزرویشن دینے کے لئے مرکز سے رائے لی جائے، این سی پی لیڈر و سابق نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہا کہ عدالتی معاملہ ہونے سے ہم ریزرویشن پر سیاست نہیں کرسکتے کورٹ کا فیصلہ آ جانے کے بعد ہی اس پر فیصلہ کیا جائے۔یہاں مالیگاؤں کے رکن اسمبلی آصف شیخ ،ممبئی سے اسلم شیخ، عارف نسیم خان، آمین پٹیل، ابو عاصم اعظمی،وارث پٹھان اورنگ آباد کے امتیاز جلیل نے مسلمانوں کو ریزرویشن نہ دیئے جانے پر سخت برہمی و غصہ کا اظہار سرکار سے کیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ سرکار مسلمانوں کے ساتھ سوتیلا سلوک نہ کرے سب کو ساتھ لیکر ریاست کی ترقی میں مسلمانوں کے حصہ کو فراموش نہ کرے، سچر کمیٹی ومحمودالرحمن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں مسلمانوں کو ریزرویشن دے ۔مہاراشٹر اسمبلی میں راج دنڈ اٹھائے جانے سے کافی ہنگامہ آرائی بھی ہوئی اور ایوان میں ایک لمحہ کے لئے عجیب کیفیت دیکھنے کو ملی کچھ ہی دیر بعد اسپیکر نے اسمبلی کی کارروائی کو 22 نومبر کو صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے