عام بجٹ 2018 : نوکری پیشہ افراد کو بڑا جھٹکا ، انکم ٹیکس سلیب میں کوئی تبدیلی نہیں
نئی دہلی : مرکزی حکومت نےبڑا جھٹکا دیتے ہوئے انکم ٹیکس سلیب میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے ۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے پارلیمنٹ میں اپنا پانچواں بجٹ پیش کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ۔ حکومت کے اس قدم سے نوکری پیشہ افراد کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔
موجودہ وقت میں ڈھائی لاکھ روپے تک کی سالانہ انکم ٹکس فری ہے جبکہ ڈھائی سے پانچ لاکھ روپے کی انکم پر پانچ فیصد کی شرح سے ٹیکس لگتا ہے ۔ اس کے علاوہ اس سیکٹر میں ڈھائی ہزار روپے تک کی اضافی چھوٹ بھی دی گئی ہے ، جس سے تین لاکھ روپے تک کی انکم پر کوئی ٹیکس نہیں لگتا ہے ۔ ادھر 10 لاکھ روپے سے زیادہ کی سالانہ انکم پر بھی ابھی تک 30 فیصدی کی شرح سے ہی ٹیکس لگتا رہا ہے۔
عام بجٹ : کسانوں اورغریبوں پر سوغاتوں کی بارش ، مفت گیس کنکشن اور 10 کروڑ کنبوں کو میڈیکل کوور
نئی دہلی: مودی حکومت نے کسانوں، گاؤں والوں اور غریبوں کی معیارزندگی کو بہتر بنانے کے لئے سوغاتوں کی بارش کرتے ہوئے اگلے سال کے بجٹ میں خریف فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت لاگت کا ڈیڑھ گنا کرنے، اجولا منصوبہ کے لئے مفت گیس کنکشن بڑھا کر آٹھ کروڑ کرنے اور دس کروڑخاندانوں کو فی خاندان پانچ لاکھ روپے سالانہ میڈیکل کور دینے کا اعلان کیا۔
وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج لوک سبھا میں مودی حکومت کا آخری مکمل بجٹ پیش کرتے ہوئے کسانوں کو آئندہ مالی سال میں قرض دینے کی رقم بڑھا کر 11 لاکھ کروڑ روپے کرنے کا اعلان کیا۔’سوبھاگیہ منصوبہ‘ کے تحت 16 ہزار کروڑ روپے سے چار کروڑ غریبوں کے گھروں کو بجلی کے کنکشن دینے، 2022 تک ’اپنا گھر پروگرام‘ کے تحت دیہی علاقوں میں 51 لاکھ مکان بنائے گئے ہیں اور آئندہ مالی سال میں اتنے ہی مکان اور بنائے جائیں گے۔
’ سوچھ بھارت مشن‘ کے تحت دو کروڑ نئے ٹوائلٹ بنائے جائیں گے۔’سوراج منصوبہ‘ کو فروغ دینے کے لئے تین لاکھ کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ دس کروڑ غریب کنبوں کے لئے ’راشٹریہ سواستھیہ سرکشا یوجنا‘اور ڈیڑھ لاکھ ’ویلنیس سینٹروں‘ کے لئے 12 ہزار کروڑ روپے الاٹ کیا جائے گا۔
موبائل فون ، ٹی وی اور میک اپ کا سامان مہنگا ، پٹرول ، ڈیزل اور کاجو سستا ، پڑھیں کیا ہوا مہنگا اور کیا ہوا سستا؟
نئی دہلی: حکومت نے جی ایس ٹی کو نافذ کئے جانے کے بعد پیش پہلے عام بجٹ 2018-19 میں ڈومیسٹک ویلو ایڈیشن اور میک ان انڈیا کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے موبائل فون ‘ ٹیلی ویزن‘ جوس‘ پرفیوم ‘ امپورٹیڈ گاڑیاں‘ ٹرک بس ٹائر‘ آرٹیفیشئل جویلری ‘ گھڑیاں اور بچوں کے کھلونے مہنگے ہوجائیں گے جب کہ کاجو اور سولر پینل سستے ہوں گے۔
پارلیمنٹ میں پیش عام بجٹ میں ٹیلی ویزن کے کل پرزے‘ موبائل فون‘ پھلوں اور سبزیوں کے جوس‘ پرفیوم اور ٹوائلٹ واٹر‘ آفٹر شیولوشن‘ گاڑیوں کے کل پرزے‘ پوری طرح تعمیر گاڑیاں‘ ٹرک اور بس کے ٹائر‘ سلک فیبرک‘ جوتا بنانے کے سامان‘ ہیرے ‘ جواہرات‘ گھڑیاں‘ بچوں کے ویڈیو گیم‘ موم بتی‘ پتنگ‘ چشمے کے شیشے‘ سگریٹ لائٹر‘ مونگ پھلی‘ زیتون‘ بنولا اور سورج مکھی کے کچے تیل اور پروسیسڈ خوردنی تیلوں پر ٹیکس بڑھا دیا گیا ہے جس سے ان کے مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔ درمیانی اور اعلی تعلیم کے لئے امپورٹیڈ اشیاء پر لگنے والے تین فیصد سرچارج کو ختم کردیا گیا ہے۔
وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دو دہائیوں سے کسٹم ڈیوٹی میں کمی کرنے کی پالیسی رہی ہے لیکن اس مرتبہ میک ان انڈیا کو رفتار دینے کے مقصد سے خام مال کے طور پر استعمال ہونے والی چیزوں پر کسٹم ڈیوٹی میں جہاں کمی کی گئی ہے وہیں ڈومیسٹک ویلو ایڈیشن کے لئے کچھ پروڈکٹس پر اس میں اضافہ بھی کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ خصوصی شعبوں مثلاَ فوڈ پروسیسنگ‘ الیکٹرانکس‘ آٹو کل پرزوں‘ فٹ وےئر اور فرنیچر میں ڈومیسٹک ویلو ایڈیشن کی وسیع تر گنجائش ہے۔ اسے دھیان میں رکھتے ہوئے کاجو پروسیسنگ صنعت کی مدد کرنے کے مقصدسے خام کاجو پر ایکسائز ڈیوٹی پانچ فیصد سے گھٹا کرڈھائی فیصد کرنے کی تجویز ہے۔
انہوں نے کہا کہ موبائی فون پر کسٹم ڈیوٹی پندرہ فیصد سے بڑھا کر بیس فیصد‘ اس کے کچھ کل پرزوں پر دس فیصد سے بڑھا کر پندرہ فیصد کردیا گیا ہے۔ جبکہ ایل سی ڈی ٹیلی ویزن کے بارہ خصوصی کل پرزوں پر دس فیصد کا کسٹم ڈیوٹی لگایا گیا ہے۔بجٹ تقریر میں کہا گیا ہے کہ ان اقدامات سے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی ۔ دراصل ان سے درآمد شدہ مصنوعات کے مقابلے میں گھریلو پیداوار سستے ہوجائیں گے اور اس نتیجے میں ان صنعتوں کو فروغ ملے گا
بجٹ 2018 : خواتین کو ارون جیٹلی نے دیا خاص تحفہ ، اب ہاتھ میں آئے گی زیادہ تنخواہ
نئی دہلی : وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے اس سال کے عام بجٹ میں خاتون ملازمین کو بڑی راحت دی ہے ۔ نئے فیصلہ کے تحت خاتون ملازمین کیلئے پی ایف کٹوتی آٹھ فیصد ہوگی ، جس کی وجہ سے اب ان کے ہاتھ میں زیادہ تنخواہ آئے گی ۔ ماہرین مان رہے کہ حکومت نے خاتون ملازمین کے روزگار کو فروغ دینے کیلئے خاص پور خواتین کیلئے متعدد اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
بجٹ میں ای پی ایف او کی اسکیموں میں خاتون ملازمین کیلئے کنٹریبوشن ریٹ کو کم کردیا گیا ہے ۔ خاتون ملازمین کیلئے پی ایف اسکیموں میں کنٹربیوشن ریٹ آٹھ فیصدی کے درمیان ہوگیا ہے۔ اب جن خواتین کی تنخواہ کم ہے وہ کم ای پی ایف کٹواکر کر زیادہ پیسہ خرچ کیلئے رکھ سکتی ہیں ۔ پہلے یہ تقریبا 9 فیصد تھا ۔ حکومت نے اس سال نئے ملازمین کیلئے اس کو بڑھا کر 12 فیصدی کردیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اقتصادی سروے کو گلابی رنگ میں پیش کرنے سے اس بات کے پہلے ہی اشارے دیدئے گئے تھے کہ خواتین کو لے کر بجٹ میں کچھ خاص ہونے والا ہے اور اسی کے مطابق بجٹ میں خواتین کیلئے کئی اقدامات کا اعلان کیا گیا ۔ علاوہ ازیں حکومت نے اجولا یوجنا کا ہدف پانچ کروڑ سے بڑھا آٹھ کروڑ کردیا ہے ، اس کا مطلب یہ ہوا کہ اب آٹھ کروڑ غریب خواتین کو گیس کنکشن مفت میں دیا جائے گا

: عام بجٹ 2018 : ارون جیٹلی نے تعلیم کو لے کر کئے کئی بڑے اعلانات ، معیار میں بہتری پر زور
نئی دہلی : مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے بجٹ میں تعلیم کو لے کرکئی اعلانات کئے ۔ وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر کے دوران کہا کہ 2022 تک ایجوکیشن سسٹم کو سدھارنے کیلئے ایک لاکھ کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے ۔ ساتھ ہی ساتھ حکومت کئی نئی اسکیمیں بھی لانچ کرنے کی تیاری میں ہے ۔
قبائلی علاقوں میں ایک لوویہ اسکول کھولے جائیں گے اور نو ودیہ ودیالیہ جیسا نظام ہوگا ۔ ان اقدامات کے اعلان کے بعد اب مانا جارہا ہے کہ ان علاقوں میں تعمیر کی سطح میں بہتری آئے گی ۔
بجٹ میں ہوئے اعلانات :۔
اگلے چار سالوں میں اسکولوں کے انفرا اسٹرکچر پر ایک لاکھ کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے ۔
ایس ٹی طلبہ کیلئے ایک لوویہ اسکول کھولے جائیں گے ۔
پری نرسری سے بارہویں تک کے تعلیمی نظام میں بہتری لائی جائے گی۔
پلاننگ اینڈ آرکیٹکٹ کیلئے دو نئے اسکول کھولے جائیں گے ۔
بی ٹیک طلبہ کیلئے پی ایم ریسرچ فیلو پلان لانچ ، ہر سال ایک ہزار طلبہ کو فائدہ ملے گا ۔
موجودہ صورتحال
گزشتہ سال کے بجٹ میں حکومت نے تعلیم کے شعبہ کیلئے فنڈ میں اضافہ کیا اور کل بجٹ کا 9.9 فیصدی حصہ اس سیکٹر کیلئے طے کیا ۔ اس کے باوجود اس سیکٹر کی تصویر کچھ اچھی نہیں ہے ۔ گزشتہ دہائی میں اس سیکٹر کو الاٹ ہوئی رقم کل خرچ کی 5.5.4 فیصدی کے آس پاس رہی ۔ گزشتہ سال یہ نمبر 3.7 فیصدی تھا
L
L

0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com