مالیگاؤں پرانت آفیسر اجئے مورے کو جان سے مارنے کی دھمکی


مالیگاؤں پرانت آفیسر اجئے مورے کو جان سے مارنے کی دھمکی


مالیگاؤں (زاہد بیباک) مالیگاؤں میں جرائم پیشہ افراد کے حوصلے اتنے بلند ہوگئے ہیں کہ عوام کے ساتھ ساتھ خواص کو بھی تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اب تو حد ہو یہ ہو گئی کہ سرکاری حکام کو بھی اپنی حفاظت کی فکر ستا رہی ہے پولس محکمہ کو اس جانب سخت کارروائی کرنا ضروری ہوگیا ہے خیال رہے کہ مالیگاؤں شہر میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کو پولس محکمہ نے چھ ماہ، سال اور دو سال کے لئے شہر بدر کرنے کی شفارش مالیگاؤں شہر کے پرانت آفیسر اجئے مورے سے کی جس پر مقامی پرانت اجئے مورے نے 31 مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کو شہر بدر کا فیصلہ سنایا خیال رہے کہ اس درمیان جرائم پیشہ افراد کی جانب سے وکلاء اور پولس محکمہ کی سماعت پرانت آفس میں مکمل کی گئی جس میں پولس کی جانب سے عائد الزامات کا تشفی بخش جواب ملزمین کے وکلاء نے نہیں دیا اور پرانت آفیسر نے 31 عادی ملزمان کو شہر بدر کرنے کا حکم سنایا جسکی خبر شہر کے اردو مراٹھی اخبارات میں شائع ہوئی اس خبر کے منظر عام پر آتے ہی مالیگاؤں کے ملزم چیتن سوریہ نوشی نامی نوجوان نے پرانت آفیسر کو ایک دھمکی آمیز خط روانہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میرا نام بھی تڑی پار کی فہرست میں شامل ہوجانے اور اختبارات میں خبر شائع ہوجانے سے میری شادی نہیں لگ رہی ہے اس لیے میں آپکا گیم کردونگا اور آپکی فیملی کو بھی نہیں چھوڑو گا جس پر پرانت آفیسر نے  چھاؤنی پولس میں شکایتی مکتوب روانہ کرتے ہوئے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا خیال رہے کہ چھاؤنی پولس کی جانب سے اپریل ماہ میں آئی درخواست کو گذشتہ ماہ 28 تاریخ کو شہر بدر کئے جانے کا فیصلہ سنایا گیا تھا اور پولس نے مذکورہ تمام 31 جرائم پیشہ افراد کو شہر بدر کیا حالانکہ مالیگاؤں میں گذشتہ دو پرانت اور تحصیلدار محکمہ کے آفیسران رشوت ستانی کے سکنجے میں قید ہو چکے ہیں لیکن اجئے مورے نے  2009 میں بھی اپنی بہترین خدمات کے نقش کو چھوڑا اور آج پھر مالیگاؤں شہر میں پرانت آفیسر کی پوسٹ پر براجمان ہو کر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے