مالیگاؤں کی معاشی و اقتصادی ترقی کیلئے میڈ ان مالیگاؤں ٹریڈ مارک اور سینٹر کے قیام کا اعلان




مالیگاؤں کی معاشی و اقتصادی ترقی کے لئے میڈ ان مالیگاؤں ٹریڈ مارک اور سینٹر کے قیام کا اعلان

مالیگاؤں فیسٹیول میں پانچ لاکھ سے زائد عوام نے شرکت کر تاریخ مرتب کردی


آئندہ سال بھی 26 جنوری کو ہوگا مالیگاؤں فیسٹیول : آصف شیخ 

مالیگاؤں (زاہد بیباک) مالیگاؤں کی معاشی و اقتصادی ترقی کے لئے میڈ ان مالیگاؤں ٹریڈ مارک اور میڈ ان مالیگاؤں سینٹر کا قیام کیا جائے گا اس طرح کا اعلان پانچ روزہ مالیگاؤں فیسٹیول میں کنوینر آصف شیخ رشید ایم ایل اے مالیگاؤں شہر نے کیا موصوف نے آخری روز اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں شہر کی ہمہ جہت ترقی کے لئے میں خلوص نیت سے سرگرم عمل ہوں آج ملک کے حالات جس طرح بدل رہے ہیں اسی مناسبت سے ہمیں تجارتی ترقی کی جانب بڑھنا ضروری ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ مالیگاؤں شہر کے کاروبار کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل ہو اور روزگار کے مواقع فراہم کئے جا سکے اس لئے آج مالیگاؤں کی عوام اور تجارتی میدان میں ترقی کے خواہش مند افراد کے لئے ایک تجارتی مرکز بنام میڈ ان مالیگاؤں سینٹر کا قیام کیا جائے گا جہاں عوام کو اپنے کاروبار کے فروغ کیلئے جدوجہد کی جائے گی اسکے علاوہ میڈ ان مالیگاؤں ٹریڈ مارک دیا جائے گا جس سے مالیگاؤں کی بنائی ہوئی اشیاء کا نام ہوسکے اس لئے کہ مالیگاؤں کی بنائی ہوئی اشیاء حلال اور صاف ستھری کے ساتھ ساتھ مناسب داموں میں رہا کرتی ہیں جسے عوام ہاتھوں ہاتھ خریدنے کی کوشش کریگی اسی طرح انہوں نے یہاں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سال 26 جنوری یہ فیسٹیول منعقد کیا جائے گا خیال رہے کہ مالیگاؤں فیسٹیول میں پانچ روز میں 5 لاکھ سے زائد عوام نے شرکت کرتے ہوئے فیسٹیول کا لطف حاصل کیا مالیگاؤں فیسٹیول نے مہاراشٹر ہی نہیں بلکہ ہندوستان میں ایک تاریخ مرتب کی ہے کہ اسطرح کے فیسٹیول کا انعقاد اب تک کہیں نہیں کیا جا سکا ہے اس موقع پر جہاں مالیگاؤں کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے والے حضرات کو ایوارڈ سے نوازا گیا وہیں مذہبی شخصیات کے ساتھ ساتھ سیاسی شخصیات کو بھی بلا تفریق ایوارڈ سے نوازا گیا یہاں آصف شیخ نے کہا کہ ایکٹیو سیاست میں رہنے والے تمام افراد کو ایوارڈ تقریب کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا تھا جس میں کانگریس کے صدر سابق ایم ایل اے، موجودہ میئر شیخ رشید، سابق صدر بلدیہ یونس عیسٰی، سابق ایم ایل اے و راشٹروادی کے صدر مفتی محمد اسماعیل قاسمی، جنتا دل سیکولر کے صدر بلند اقبال، ریاستی وزیر دادا بھسے اور خود فیسٹیول کے کنوینر و موجودہ ایم ایل اے آصف شیخ کا نام اہم ہیں انہوں نے کہا کہ مذکورہ تمام افراد کو خصوصی دعوت نامہ دیکر پروگرام میں مدعو کیا گیا تھا یہاں مالیگاؤں کے صحافیوں کو بھی اعزاز سے نوازا گیا عوام نے آئندہ بھی اس قسم کے پروگرام کا مطالبہ کیا اور اس پروگرام کے انعقاد پر آصف شیخ کا شکریہ ادا کیا.یہاں شب دیر تک شب غزل کا پروگرام جاری رہا قبل اسکےمالیگاؤں کی تہذیب و تمدن اور کاریگری کا عظیم الشان شاہکار دیکھنےفیسٹیول میں ایک لاکھ سے زائد مرد و خواتین کی شرکت قابل تعریف رہی وہیں آصف شیخ نے کہا کہ مالیگاؤں کی ترقی میں نوجوان اپنا تعاون پیش کریں میڈ ان مالیگاؤں فیسٹیول میں اتوار کو مالیگاؤں کی تہذیب و تمدن اور کاریگری کو دیکھنے تقریباً ایک لاکھ سے زائد مرد و خواتین نے شرکت کر لطف اندوزی حاصل کی وہیں انہوں نے یہاں جاری اسٹال سے مالیگاؤں کے بنائے ہوئے سامان کی خرید بھی کی صرف مالیگاؤں ہی نہیں بلکہ اطراف کے اضلاع سے بھی عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی یہاں صبح سے ہی عوام کا جم غفیر دیکھنے کو ملا صبح کے سیشن میں صحافتی لیکچر کا انعقاد ہوا تو دوپہر میں مشہور ماہر تعلیم مبارک کاپڑی کا لیکچر پیش کیا گیا جس میں انہوں نے طلبا و طالبات کو تعلیم کے لئے بیداری کا پیغام دیا وہیں شام ساڑھے چھ بجے سے مختلف ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے جس میں مالیگاؤں کی اسکولوں نے مقابلے میں شرکت کرتے ہوئے اپنے فن کا مظاہرہ کیا عوام نے  تمام ہی پروگرام کے متعلق اپنی رائے پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ مالیگاؤں ہی نہیں بلکہ مہاراشٹر کی تاریخ کا بہترین باب ہے جو مالیگاؤں میں منعقد کیا گیا اس فیسٹیول کے کنوینر آصف شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے مالیگاؤں کی ترقی کے لئے یہ پروگرام انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا اور الحمد للہ تمام ہی پروگرام کامیاب ہوئے ہیں آج منگل کو اسکا آخری دن ہوگا انہوں نے بتا کہ پیر کو مالیگاؤں فیسٹیول میں طلبا و طالبات کے علاوہ مالیگاؤں ڈرامے کلب کے اراکین نے اپنے کم و بیش 24 ڈرامے ہیش کئے جو کہ مالیگاؤں کی تہذیب پر منحصر رہے ہیں

اس فیسٹیول میں جہاں شہر کے علمائے کرام کو اعزاز سے نوازا گیا وہیں سیاسی لیڈروں کی خدمات کا اعتراف بھی کیا گیا اور جو لیڈران آج اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں ایسے لیڈران کے متعلقین کو اعزاز دے کر خراج عقیدت پیش کیا گیا

اس پانچ روزہ فیسٹیول میں خاص طور پر شھر عزیز کے خانوادہ عمر کتھے والے کے برادر آمین سیٹھ کتھے والے کے ذریعے تیار کردہ بھت ھی چھوٹا ڈھائی فٹ کا پاورلوم جو کہ بجلی کی مدد سے جاری ھے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ھوا ھے  جسے فیسٹیول کے کنوینر آصف شیخ رشید نے اپنی خصوصی دلچسپی سے فیسٹیول میں آراستہ کیا تاکہ شھر عزیز کی ماؤں بہنوں اور خصوصاً نئی نسل کو بزرگوں اور اسلاف کے پیشہِ پارچہ بافی کے کارناموں سے متعارف کرایا جائے ـ تا کہ شھر عزیز کے نوجوان بھی اس پیشے میں آگے بڑھے اور بزرگوں کی قائم کردہ صنعت کو آگے بڑھائیں آصف شیخ نے کہا کہ مالیگاؤں کی عوام تعمیر و ترقی کی جانب بڑھ رہی ہے اور ہم اس ترقی میں تن من دھن سے شامل ہیں اور عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ مالیگاؤں کی ترقی میں نوجوان اپنا تعاون پیش کریں
























ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے