اسلاف کی تاریخ کو دوہرا رہا ہے مالیگاؤں... مالیگاؤں فیسٹیول کا تاریخ ساز افتتاح



اسلاف کی تاریخ کو دہرا رہا ہے مالیگاؤں :وزیر دادا بھسے 


ہم نے ایمانداری سے شہر میں ملی مفاد کو ترجیح دی، کبھی عوام کو ٹھگنے کا کام نہیں کیا:آصف شیخ 


میڈ ان مالیگاؤں فیسٹیول کے تاریخی افتتاح کے موقع پر مقررین کا اظہار 


مالیگاؤں (زاہد بیباک) مالیگاؤں کی ترقی جس رفتار سے ہونا چاہیے تھا وہ نہیں ہو رہی ہے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا مالیگاؤں کی ترقی میں سرکاری تعاون کی یقین دہانی ریاست مہاراشٹر کے وزیر امداد باہمی دادا بھسے نے میڈ ان مالیگاؤں فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں خطبہ صدارت پیش کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں نے بنا سرکاری امداد کے اب تک جو ترقی کی ہے وہ قابل تحسین و تعریف ہے انہوں نے پاور لوم میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے پر زور دیا انہوں نے مالیگاؤں فیسٹیول میں منتظمین اور آصف شیخ رشید کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں کے افراد اور لیڈران نے جو کارہائے نمایاں انجام دیا ہے اسی کے نقش قدم پر ایکبار پھر تاریخ دہرانے کی کوشش کی جارہی ہے جو کہ کامیاب ہوچکی ہے انہوں نے مالیگاؤں کے اطراف کے تعلقہ میں پانی کی تکالیف پر بات کرتے ہوئے مالیگاؤں کی دور اندیشی کا ذکر کیا یہاں انہوں نے مالیگاؤں ایم آئی ڈی سی میں اپنے کاروبار شروع کرنے کی اپیل کی اور مکمل ضمانت کی یقین دہانی کرائی قبل اس کے آصف شیخ رشید کنوینر مالیگاؤں فیسٹیول نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سیاست اپنے مفاد کے لئے نہیں کیا ہم نے لوگوں کو ٹھگنے کا کام نہیں کیا ہمارا کردار صاف ستھرا ہے ہم نے مذہب کی بنیاد پر کبھی سیاست نہیں کی ہے ہماری نیت صاف ہے ہمارا مقصد شہر کی تعمیر و ترقی کرنا ہے کسی کے جذبات سے کھیلنا نہیں ہے آصف شیخ نے کہا کہ یہ مالیگاؤں شہر ہے یہاں ہمارے بزرگوں نے اپنے خون پسینہ سے اس شہر کو بغیر سرکاری امداد کے تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے اور اسی نہج کو برقرار رکھتے ہوئے مالیگاؤں کے نوجوانوں کو تحریک دی جا رہی ہے انہوں نے اہل مالیگاؤں کا شکریہ ادا کیا اور مالیگاؤں کے فن کو شہر میں پیش کرنے پر فنکاران مالیگاؤں کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ خالص مالیگاؤں کی ترقی اور شہر کا نام دنیا بھر میں ایک محنت کش و ٹئلینٹ مالیگاؤں کے طور پر معروف کرنے کی کوشش کی گئی ہے پروگرام میں مالیگاؤں کارپوریشن کے میئر شیخ رشید نے میڈ ان مالیگاؤں فیسٹیول کے انعقاد پر کہا کہ پہلے مالیگاؤں میں چند ڈاکٹر کا نام لیا جاتا تھا لیکن اب الحمدللہ مالیگاؤں میں ڈاکٹروں کی تعداد زیادہ ہے اکاؤنٹنٹ، انجینئر، ٹیچرس، سافٹ وئیر انجینئر سمیت صحافیوں کے علاوہ ہنر مند و ذہین افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے یہ شہر اپنے اسلاف کے نقش قدم پر گامزن ہے جس کا ثبوت میڈ ان مالیگاؤں فیسٹیول ہے اس پروگرام میں معززین شہر نے شرکت کرتے ہوئے نیک خواہشات پیش کیا وہیں یہاں طلبا و طالبات کو انعامات سے نوازہ گیا اس پروگرام کی نظامت حافظ انیس اظہر و عبدالحلیم صدیقی نے کی یہاں ایم ایل اے آصف شیخ کی ویب سائٹ www.Shaikh Aasif. Com کا اجراء کیا گیا اس پر مالیگاؤں فیسٹیول اور آصف شیخ کے تعمیراتی کاموں کو پیش کیا جائے گا یہاں شب 11 بجے تک کلچرل پروگرام اور انعامات تقسیم کئے گئے دوسری جانب عوام نے مالیگاؤں فیسٹیول میں بڑھ چڑھ کر خریدی کر لطف اندوز ہوئے 
















ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے