جمہور ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں اسپورٹس فیسٹ کا افتتاح
مالیگاؤں (زاہد بیباک) جمہور ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں سالانہ کھیلوں کے مقابلے کا انعقاد روایت کے مطابق عمل میں آیا وہیں سابقہ سالوں کے طرح امسال بھی اسکول ہذا نے قرات مقابلہ، مقابلہ ہزل و غزل خوانی، نعت خوانی جیسے اہم اور بامقصد پروگرام کے انعقاد کا اعلان کیا جو کہ جاری ہفتہ اختتام پذیر ہونگے اس موقع پر جمہور ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں سالانہ اسپورٹس کے افتتاحی پروگرام میں انجمن تعلیم جمہور کے رکن انجمن جناب مستقیم ڈگنٹی صاحب اور پربھاگ نمبر 4 کے چیرمن حاجی ماجد شیخ یونس صاحب اور کارپوریٹر جناب اسرائیل قریشی صاحب کے ہاتھوں سالانہ اسپورٹس فیسٹ کا افتتاح ہوا اس موقع پر اسکول کے پرنسپل فیضی آمین سر اور PTA کے نائب صدر جناب صابر دادا میاں PTA کے رکن شریف بھائی اور رکن انجن امتیاز محفوظ الرحمن رکن انجمن یاسین مصطفٰی صاحب اور دیگر کے ذمہ داران نے بنفس نفیس اپنی شرکت درج کر طلباء و طالبات کو کھیل کود کی اہمیت پر روشنی ڈالی


0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com