ناسک میں وزیر اعلی کو کسانوں نے بتائی کالی جھنڈیاں، ایک درجن کسان گرفتار


ناسک میں وزیر اعلی کو کسانوں نے بتائی کالی جھنڈیاں، ایک درجن کسان گرفتار

ناسک (زاہد بیباک)
ناسک کے ترمبکیشور دورہ پر آئے ہوئے ریاست کے وزیر اعلی دیویندر فرنویس کو ناراض کسانوں نے کالی جھنڈی بتا کر اپنا احتجاج مزید تیز کیا خیال رہے کہ آج منگل کو ناسک ترمبکیشور میں مندر کے سنگ بنیاد رکھنے وزیر اعلی دوپہر دو بجے کے قریب وارد ہوئے تب ناسک میں کسانوں نے وزیر اعلی کے راستے میں آکر کالی جھنڈیاں بتائی یہاں دیویندر فرنویس سنت نیورتی ناتھن مندر کے سنگ بنیاد رکھنے وزیر اعلی کا دورہ ترتیب دیا گیا تھا جس میں وزیر اعلی ممبئی آگرہ ہائے وے سے گذر کر مذکورہ مقام پر جارہے تھے کہ ناراض کسانوں نے وزیر اعلی کے قافلہ کو کالی جھنڈیاں بتاکر مذمت  اور نعرہ بازی کی اس درمیان وزیر اعلی کے راستے میں سیکورٹی فورسز اور پولس انتظامیہ نے تقریباً ایک درجن سے زائد کسانوں کو گرفتار کرتے ہوئے اڑگاؤں پولس اسٹیشن روانہ کیا تب وزیر اعلی کا قافلہ ترمبکیشور مندر کے سنگ بنیاد پروگرام کے لئے روانہ ہوا خیال رہے کہ گذشتہ ہفتہ ہی ناسک علاقہ کے کسان نے وزیر اعلی کے نام خط لکھ کر خودکشی کی تھی قرض معافی اور معیشت کے بوجھ تلے دبے کسانوں نے آج پھر ایکبار ریاست کی فرنویس سرکار کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کیا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے