مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں سالانہ کھیلوں کے مقابلے کا پُروقار افتتاح







مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں سالانہ کھیلوں کے مقابلے کا پُروقار افتتاح

مالیگاؤں (زاہد بیباک) مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونیئر میں سالانہ کھیلوں کے مقابلے کا پُروقار وقار افتتاح آج 26 دسمبر کو کیا گیا جس کی صدارت انجمن معین الطلباء کے چیئرمین محترم جناب اسحاق سیٹھ زری والا صاحب نے کی افتتاحی تقریب میں اسحاق سیٹھ صاحب نے طلباء و طالبات سے اپنی مخاطبت میں کہا کہ کھیل کی روح و تازگی کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں پڑھائی کرتے ہوئے اچھے نمبرات جس طرح حاصل کرتے ہیں بالکل اس طرح بہترین کھیل کا مظاہرہ کر کامیابی حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کریں قبل اسکے مالیگاؤں شہر کے معروف پولس آفیسر ڈی وائے ایس پی گجانن راجمانے نے انٹرنیشنل سطح پر کامیابی حاصل کرنے کے لئے طلباء و طالبات کو نیک مشورے سے نواز انہوں نے اپنے ماضی کی یادوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ طلباء و طالبات اپنے اساتذہ و والدین کی عزت کریں اس لئے کہ میری کامیابی میں  والدین اور اساتذہ کا بیش بہا تعاون حاصل رہا ہے وہیں اس پروگرام میں شہر مالیگاؤں کے اولین باسکٹ-بال نیشنل کھلاڑی ریاض احمد عبدالخالق نے اپنے گراں قدر مشورے سے طلبا و طالبات کو مستفیض کیا اغراض و مقاصد مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے پرنسپل سید لیاقت علی سر نے پیش کیا موصوف نے کہا کہ اچھی صحت ہی صحت مند دماغ کی علامت ہے انہوں نے طلباء سے مخاطبت میں کہا کہ اپنے بڑوں کا ادب، چھوٹوں سے شفقت کریں، صاف صفائی کو ترجیح دیں اس درمیان سید لیاقت علی سر نے کھلاڑی طلباء میں خود اعتمادی، کھیل کے تئیں ایمانداری کا عہد کروایا یہاں مہمانان کے ہاتھوں مشعل فروزی کی گئی جبکہ تعارف و گل پیشی اسسٹنٹ ہیڈ ماسٹر شیخ زبیر سر نے کیا یاد رہے اس پروگرام میں انجمن معین الطلباء کے سیکرٹری محترم جناب سراج احمد محمد مصطفٰی دلار سر، رکن انجمن ڈاکٹر افتخار احمد صاحب، حاجی انیس الرحمن صاحب، قیوم سلیم صاحب کے علاوہ مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں ریاستی و قومی سطح پر اپنے شہر و اسکول کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں میں سابق طلباء ڈاکٹر محمد سلیم محمد مصطفی صاحب، سلیم احمد شبیر احمد، عبدالماجد فیاض احمد، احمد مجتبی مختار حسن، محمد اصغر عبدالودود اور عبدالرشید صاحب لوکمت بنفس نفیس موجود رہے یہاں اسکول ہذا کی دہم جماعت کی طالبات نے دلنشیں انداز میں استقبالیہ گیت پیش کیاتلاوت کلام پاک نویں جماعت کے طالب علم محمد کیف محمد عادل رسم شکریہ فیاض سر، نظامت کے فرائض امیر محمد سر نے انجام دیئے بعدہ پُروقار کھیلوں کے مقابلے کا آغاز کیا گیا جو کہ پانچ روز تک مسلسل جاری رہے گا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے