تین طلاق پر بل کی راجیہ سبھا میں کانگریس پوری طاقت سے مخالفت کرے
رکن اسمبلی آصف شیخ کا کانگریس ہائی کمان کو طلاق ثلاثہ بل پر مکتوب روانہ
مالیگاؤں (رحمانی زاہد بیباک) طلاق ثلاثہ بل پر مالیگاؤں سمیت ملک بھر کے مسلمانوں میں شدید بے چینی و اضطراب کا ماحول ہے 28 دسمبر کو ہندوستانی پارلیمنٹ میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے خود آئین ہند اور مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں دخل اندازی کرتے ہوئے شریعت اسلامی میں چھیڑ چھاڑ کی ہے جو کہ ملک کا مسلمان قطعی برداشت نہیں کریگا اس معاملے میں کانگریس پارٹی پوری طاقت کے ساتھ اپنی مخالفت درج کراتے ہوئے اس بل کو راجیہ سبھا میں منظور نہ ہونے دیں اس طرح کا خط مالیگاؤں کے رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے کانگریس ہائی کمان کے ساتھ ساتھ راجیہ کے اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد، راہل گاندھی، صدر آل انڈیا کانگریس پارٹی، اور اشوک راؤ چوہان صدر مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی ممبئی سے کیا ہے آصف شیخ رشید نے خط میں تحریر کیا ہے کہ مالیگاؤں سمیت ملک کے مسلمانوں کی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 28 دسمبر 2017 کو مودی سرکار نے تین طلاق پر جو بل پارلیمنٹ میں پاس کیا ہے الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے پتہ چلا ہے کہ کانگریس پارٹی کے ساتھ کچھ سیکولر پارٹی نے تین طلاق بل میں ترمیم کے ساتھ حمایت کی ہے اور بل پارلیمنٹ میں پاس ہوگیا جس سے ہندوستان کے کروڑوں مسلمان ناراض ہیں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے علماء کرام اور ہندوستان میں آباد مسلمانوں میں اس بل کو لیکر شدید بے چینی پھیلی ہوئی ہیں میں ایک مسلمان اور ذمہ دار ہونے کیساتھ کانگریس پارٹی سے یہ اپیل کرتا ہوں کہ یہ بل راجیہ سبھا میں پیش کیا جانے والا ہے راجیہ سبھا میں کانگریس پارٹی UPA میں شامل تمام پارٹیوں سمیت ملک کی تمام سیکولر سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر تین طلاق بل کی شدت سے مخالفت کریں اور اسے منظور نہ ہونے دیں انہوں نے کہا کہ ملک کے مسلمان آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ساتھ ہیں ہم مالیگاؤں شہر کی عوام سمیت ملک کے مسلمان بورڈ اور علماء کے ساتھ ہیں آئندہ بھی رہیں گے
آصف شیخ نے خط پیش کرتے ہوئے کانگریس پارٹی سے کہا ہے کہ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اس ملک کے قانون کے مطابق ہر کو اپنے اپنے مذہب پر زندگی گذارنے کا حق حاصل ہے کسی ایک مذہب سے اسکے مذہبی حقوق کو چھینا نہیں جاسکتا مرکزی حکومت نے تین طلاق بل پاس کر مسلمانوں کی مذہبی آزادی پر شب خون مارا ہے جو کہ خود آئین ہند اور شریعت اسلامی کے خلاف ہے آصف شیخ نے لیٹر میں تحریر کیا ہے کہ میں ایک مسلمان ہونے کے ناطے یہ اپیل کرتا ہوں کہ مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی

0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com