یومِ اقلیت پر ناگپور اسمبلی میں آصف شیخ کا پُر زور مطالبہ
*اقلیتی بجٹ ایک ہزار کروڑ کرنے کے ساتھ ہی مہاراشٹر حکومت اقلیتی سرکاری اداروں میں خالی پوسٹ کو جلد پرکرے
ناگپور : (رحمانی زاہد بیباک) مہاراشٹر میں آباد کروڑوں اقلیتی عوام بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ سرکار کی جانب سے ہو رہی مسلسل ناانصافی کو فوری طور پر بند کیا جائے اقلیتوں کے حقوق کو فراہم کیا جائے، اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے ایک ہزار کروڑ بجٹ مختص کیا جائے، بروقت فنڈ کی فراہمی کی جائے، اقلیتوں کو دی جانے والی تمام سہولیات و مراعات کا راست فائدہ پہنچانے کی کوشش سرکار کرے اس طرح کا پُر زور مطالبہ مالیگاؤں کے رکن اسمبلی آصف شیخ نے آج ناگپور میں جاری سرمائی اجلاس کے دوران پوائنٹ آف انفارمیشن کے ذریعے کیا آصف شیخ نے کہا کہ آج 18 دسمبر ہے آج سرکار نے اقلیتی دن منانے کا اعلان کیا ہے تو کیا صرف اعلان ہوگا یا پھر اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے کو خاطر خواہ اقدامات بھی سرکار کریگی؟ آصف شیخ نے کہا کہ مہاراشٹر میں اقلیتی ادارے میں چئیرمین کی پوسٹ خالی ہے، اردو اکیڈمی میں چیئرمین نامزد نہیں کیا گیا ہے، مولانا آزاد اقلیتی مالیاتی کارپوریشن میں بھی چیئرمین کا عہدہ خالی پڑا ہوا ہے کیوں؟ وہیں مولانا آزاد اقلیتی ادارہ جو کمزور طبقے کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لئے بزنس لون فراہم کرتی ہے جوکہ کئی سالوں سے اس کا کام روکا ہوا ہے مہاراشٹر بھر سے ہزاروں عریضے دھول کھا رہا ہے وہیں اسکالر شپ کے نام پر اقلیتی طبقے کو سکالر شپ سے محروم و گمراہ کیا جارہا ہے پہلے حکومت اسکالر شپ کے نظام کو مضبوط کرے سو فیصد طلبہ و طالبات کو اسکالر شپ فراہم کریں وہیں سرکاری بینکوں کو حکم نامہ جاری کریں کہ اسکالر شپ اکاؤنٹ کھولنے کے لئے سہولیات فراہم کریں . آصف شیخ نے کہا کہ پہلے اقلیتی سرکاری اداروں میں سہولیات فراہم کی جائے خالی عہدوں کو پُر کیا جائے اور مہاراشٹر میں جاری اقلیتی تعلیمی اداروں بالخصوص اردو عصری تعلیم گاہوں کے مسائل کو فوری حل کیا جائے حکومت صرف مسلمانوں سمیت مہاراشٹر کے اقلیتوں کو اقلیتی دن پر مبارکباد دے کر راہ فرار اختیار نہیں کر سکتی آصف شیخ نے کہا کہ سرکار کا فرض ہے کہ ریاست میں آباد اقلیتوں کو پُر سکون ماحول میں زندگی گذارنے کی سبیل پیدا کرے اقلیتوں کے تحفظ کی ضمانت دے، اقلیتوں کے حقوق کو بحال کرے نا انصافی پرمبنی سرکاری فیصلہ ناقابل قبول ہے آصف شیخ نے درد بھرے انداز میں اقلیتوں کے مسائل اور انکے حل کے ساتھ ساتھ حکومت کی نااہلی پر جم کر گفتگو کی جس پر مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر نے آصف شیخ کی باتوں کو بغور سننے کے بعد سرکار سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کے بارے میں آصف شیخ کی جانب سے آئے مطالبات پر توجہ دی جائے اور اسے حل کرنے کی کوشش کی جائے.

0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com