انجمن اسلام کریمی لائبریری ممبئی و بیھونڈی کے کل ہند مقابلوں میں مالیگاؤں ہائی اسکول سرخرو
الحمداللہ اللہ رب العزت کا بے پناہ احسان و کرم ہے کہ مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں زیر تعلیم گیارہویں جماعت کی ہونہار طالبہ انصاری مدیحہ خانم اشفاق قیصر نے تقریری مقابلے میں حصہ لیتے ہوئے دلنشیں انداز میں اپنی تقریر پیش کی اور سوم انعام حاصل کرنے میں کامیاب رہی اسی طرح اساتذہ کے گروپ میں مالیگاؤں ہائی اسکول میں مراٹھی درس و تدریس کے فرائض انجام دینے والے فعال معلم انصاری الطاف احمد مختار احمد نے اردو مضمون نویسی میں اعزازی پہلا انعام حاصل کیا اسکے علاوہ مالیگاؤں ہائی اسکول کے ایک ہونہار ششم جماعت کے طالب علم مومن سعود ملک شاہد اختر نے بیھونڈی میں منعقدہ سردار حاجی امیر صاحب رئیس ہائی اسکول کے کل مہاراشٹر بین المدارس اردو تقریری مقابلے میں اعزازی انعام کا حقدار قرار پایا دونوں ہی مقابلوں میں نمایاں و عظیم الشان کامیابی پر انجمن معین الطلباء کے چیئرمین اسحاق سیٹھ زری والا، سیکریٹری سراج احمد دلار سر و اراکین انجمن، ہیڈ ماسٹر سید لیاقت علی سر، اسسٹنٹ ہیڈ ماسٹر شیخ زبیر سر و تمام ہی اساتذہ و نان ٹیچنگ اسٹاف نے طلباء و طالبات اور ٹیچر کو نیک خواہشات و مبارک باد پیش کی

0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com