کارپوریشن چناؤ : ہر پینل میں سماجوادی ایکشن کمیٹی بنانے کا اعلان، ایم ایل اے کروڑوں کی بدعنوانی میں ملوث



کارپوریشن چناؤ : ہر پینل میں سماجوادی ایکشن کمیٹی بنانے کا اعلان، ایم ایل اے کروڑوں کی بدعنوانی میں ملوث 



اردو اسکولوں پر بدعنوانی اور کارروائی مفتی اسمٰعیل کی کارستانی ہے، ایم ایل اے سرکاری ایجنٹ 'پولس پاٹل' بن گئے  



انصاری برادری کو ایم ایل اے بندھوا مزدور سمجھ رہے ہیں، اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے برادری واد کا سہارا لینے پر آمادہ ،شان ہند و مستقیم ڈگنیٹی کا الزام 



ایڈوکیٹ توصیف سیکرٹری، عبد الرحمن سپنا یوا صدر ،شاہد بھیکن شیخ یوا ورکنگ کمیٹی کے صدر نامزد، یوا سملین کا انعقاد 




مالیگاؤں : 28 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) مفتی اسمٰعیل نے ہمیشہ سرکاری زبان استعمال کی ہے، انہوں نے پولس پاٹل کا کردار ادا کیا ہے ۔کبھی مفتی اسمٰعیل نے بنگلہ دیشی و روہنگیائی جنم داخلہ معاملہ ایس آئی ٹی کی جانچ کو بھروسہ کن بتایا تو کبھی قلعہ جھونپڑپٹی معاملہ میں بھی بستی کو خالی کرنے کی آواز بلند کردی ۔انہوں نے سرکاری زبان بولی ہے اور ہمیشہ سرکاری ایجنٹ کی طرح کام کرتے ہیں ۔انہوں نے کبھی عوام کی نمائندگی نہیں کی ۔اس کے علاوہ اسکولوں کو نشانہ بنانے کے سلسلے میں مفتی اسمٰعیل نے کوئی کسر باقی نہیں رکھی ۔پہلے انہوں نے 122 کروڑ روپے تعلیمی گھوٹالہ کی بات عید گاہ سے کی اور بعد میں جمہور اسکول کا نام انکی ورکنگ کمیٹی کو لگوا کر کررہے ہیں۔جمہور ہائی اسکول کی آڑ میں اصل میں اردو اسکولوں کو نشانہ بنانا مفتی اسمٰعیل کا مقدمہ تھا، عید گاہ سے مفتی اسمٰعیل کے بیان 122 کروڑ کے تعلیمی گھوٹالہ کے بعد سکل ہندو سماج نے اردو اسکولوں کی جانچ کا مطالبہ کیا اور سنگین الزامات لگائے، ان سب باتوں سے پتہ چلتا ہے کہ مفتی اسمٰعیل اردو اسکولوں کی انکوائری کروا رہے ہیں اور ان پر کارروائی بھی کروا رہے ہیں۔اس طرح کے جملوں کا اظہار سماجوادی پارٹی کی صدر شان ہند نہال احمد نے کیا ،موصوف 27 جون کو شب دس بجے بنکر لانس میں منعقدہ یوا سملین سے مخاطب تھیں، انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں شہر کے تعلیمی اداروں کو نقصان پہنچانے اور مائناریٹی کو ٹارگٹ کرنے کی مفتی اسمٰعیل اور فرقہ پرستوں کی کوشش ہے، شان ہند نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل صرف 162 ووٹ سے کامیاب ہوئے ۔انکے پاس سے انصاری ووٹ بینک دور ہوگیا ہے ۔اسی لئے وہ برادری سے بدلہ لے رہے ہیں اور اسکولوں پر انکوائری کروا رہے ہیں ۔شان ہند نے مفتی اسمٰعیل کیساتھ رہنے والے چند لوگوں کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ صرف الیکشن میں آتے ہیں باقی پانچ سال عوام کو بھول جاتے ہیں اور اپنے بھائی کا کیس لڑنے ہائی کورٹ تک جاتے ہیں لیکن جنم داخلہ معاملہ میں کوئی کام نہیں کرتے اور بڑی لیڈری جھاڑتے ہیں ۔شان ہند نے کہا کہ ہم جمہور اسکول کے معاملے میں ہر انکوائری کا مقابلہ کرنے تیار ہیں، شان ہند نے انتہائی جذباتی ہوکر کہا کہ آج میرے والد، میرا بھائی نہیں ہے میری والدہ اور مجھکو ڈرانے کیلئے مفتی اسمٰعیل اور انکی ورکنگ کمیٹی گھٹیا کوشش کررہی ہے، لیکن میں انکا جواب دونگی اور انکا مقابلہ کرتے رہوں گی ۔شان ہند نے کہا کہ کارپوریشن چناؤ میں اب نوجوانوں کو آگے آنا ہوگا، مفتی اسمٰعیل ناکام ہوگئے ہیں اور اب وہ انصاری برادری کا استعمال کرینگے اس لئے ان سے ہوشیار رہنا ہوگا ۔

اس یوا سملین سے یوا لیڈر مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ کارپوریشن چناؤ میں ہن بازیگر رہنے والے ہیں ۔ہمیں اسمبلی میں کم ووٹیں ضرور ملی لیکن ہر الیکشن کی نوعیت الگ ہوتی ہے ۔سماجوادی پارٹی ہر پینل میں سماجوادی ایکشن کمیٹی بنائے گی۔پوری طاقت سے چناؤ لڑا جائے گا۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ انڈر گراؤنڈ گٹر کی تعمیر کرنے والے ٹھیکہ دار کے بلوں پر روک لگانے کی شکایت مفتی اسمٰعیل نے کی ۔بعد میں ممبئی میں بیٹھ کر پانچ کروڑ روپے ٹھیکہ دار سے لے لئے ۔اب بل برابر نکل رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل کمیشن خوری اور ٹھیکہ داری و بدعنوانی میں ڈوب چکے ہیں ۔لاچار اور بے بس
ایم ایل اے کی نیت صحیح نہیں ہے ۔خواتین کے فون اٹھانے سے ڈر رہے ہیں۔بداخلاقی و بدکلامی انکے لوگ خود کررہے ہیں اور الزام دوسرے پر لگا رہے ہیں کہ ہمیں پھنسایا گیا ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ جنم داخلہ معاملہ میں ایس آئی ٹی کی کاروائی مکمل ہوگئی ہے اور دس جولائی کو رپورٹ پیش کرنا ہوگا ۔اگر اب مزید  گرفتاری ہوتی ہے تو اس کے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرینگے، مفتی اسمٰعیل اور انکے لوگ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم پی سے ملتے ہیں ،ہوٹل سکھ ساگر میں ملاقات کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آر ایس ایس والوں سے بولو کہ آصف شیخ اور مستقیم ڈگنیٹی کو جیل میں ڈال دو۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل نے کوئی کام نہیں کیا ۔اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے برادری واد کو بڑھاوا دے رہے ہیں، انہوں نے انصاری برادری کو بندھوا مزدور سمجھ لئے ۔اب انصاری برادری کو سرجوڑ کر بیٹھنے کی ضرورت ہے۔مائناریٹی ڈیفینس کانفرنس کے تعلق سے ہندو سکل سماج نے کہا کہ اس کانفرنس میں انصاری برادری کو نہیں بلایا گیا، ہندو بھائیوں کو کس نے معلومات دی؟ مفتی اسمٰعیل کیا ہمیں پتہ نہیں ہے ؟ہم وقت آنے پر سب پول کھولینگے، مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ہوشیار ہوجاؤ.. مفتی اسمٰعیل  اب برادری واد کی سیاست کرینگے،مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں ہمارے پاس ثبوت ہیں، جنم داخلہ معاملہ میں کہا کہ دس جولائی کو سرکار اور ایس آئی ٹی اپنی رپورٹ عوام کیسامنے ہیش کرے ۔ہاتھ اٹھا کر عوام سے اس تجویز کی منظوری بھی اس میٹنگ میں حاصل کی گئی ۔

اس یوا سملین سے اطہر حسین اشرفی نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل نے گندگی سیاست کرکے اپنے ''منصب" کو ملیا میٹ کردیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ مفتی اسمٰعیل کے پاس 350 کروڑ کی زمین کہاں سے آئی؟شان ہند اور مستقیم ڈگنیٹی رحم دل انسان ہیں ۔انہوں نے اپنے بیٹے کے علاج کی درد داستان بھی بیان کی اور مفتی اسمٰعیل کی نیت پر کئی سوال بھی اٹھائے ۔یہاں پروفیسر رضوان خان سر نے کہا کہ نوجوانوں کو اس شہر کی نمائندگی کرنا چاہیے کیونکہ نوجوان ہی قوم کا مستقبل ہے۔عوام کے کام کرنا سیکھیں ۔اپنے اور پرائے کا فرق کئے بغیر کام کریں ۔موبائل کا استعمال کم کریں، کم سوئیں، راتوں کو نہ جاگیں بلکہ خدمت کریں ۔ اس موقع پر ایڈوکیٹ توصیف شیخ نے کہا کہ یوا سملین شہر میں تبدیلی کی لہر لائے گا ۔نوجوان لیڈر شان ہند اور مستقیم ڈگنیٹی ہی شہر کی نمائندگی کررہے ہیں نوجوانوں کو انکا ساتھ دیکر سماجوادی کو طاقت دینا ہوگا ۔جنم داخلہ معاملہ میں اگر کوئی نمائندگی کررہا ہے تو وہ سماجوادی لیڈران کررہے ہیں ۔اورنگ آباد سے تشریف لائے عبد الرؤف شیخ نے کہا کہ نقیب ملت کی مسلم نمائندگی کے وقت کیوں ہوتی ہے قلت؟ابو عاصم اعظمی میں قوم و ملت کا درد ہے ۔سماجوادی پارٹی کو مضبوط کرنے اور کارپوریشن چناؤ میں کامیاب کرنے کی اپیل بھی انہوں نے کی ۔اس یوا سملین میں ریاستی یوا صدر کرشنا دیوا نند روچکری کے ہاتھوں عبد الرحمن سپنا کو شہری یوا صدر اور شیخ شاہد بھیکن کو یوا ورکنگ کمیٹی کے صدر کا عہدہ تفویض کیا گیا، شہری نائب صدر کا عہدہ شان ہند کے ہاتھوں خورشید کابل کو تفویض کیا گیا جبکہ توصیف شیخ کو شہر جنرل سیکرٹری کا عہدہ تفویض کیا گیا۔اس ہوا سملین میں ایڈوکیٹ خالد یوسف اور ایڈوکیٹ فیروز کا بھی سماجوادی میں استقبال کیا گیا ۔اس پروگرام میں شہر بھر سے سیکڑوں نوجوانوں نے پرجوش شرکت کرتے ہوئے شان ہند و مستقیم ڈگنیٹی کے حوصلے کو طاقت پہنچایا ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے