کاف ساگر کی خدمات کو چالیس سال مکمل، تقریب تہنیت و اظہار تشکر کا انعقاد


کاف ساگر کی خدمات کو چالیس سال مکمل، تقریب تہنیت و اظہار تشکر کا انعقاد 


مالیگاؤں : (بیباک نیوز اپڈیٹ) لذت کام و دہن میں شہر کی معروف گرم کاف ساگر کی خدمات کو چالیس سال مکمل ہوئے اور اس ضمن میں ۳ مئی بروز سنیچر کو تقریب تہنیت و اظہار تشکر کا انعقاد فلائے اوور بریج کے نیچے کاف ساگر کے سامنے ہوا ۔اس موقع پر صدارت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی نے کی ۔ مولانا نے اس موقع پر تفصیلی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رزق حلال دنیا و آخرت سدھارتا ہے ۔ تجارت میں برکت ہوتی ہے ۔ کاف ساگر کے مرحوم حاجی احمد سیٹھ ابن نذیر احمد نے جس طرح قطرہ قطرہ سے دریا بنایا ہے اور سخت محنت اور جستجو کرتے ہوئے کاروبار کو سینچا ہے اسی طرح برادران فاروق احمد اور عفان احمد بھی کر رہے ہیں۔ میں انہیں مبارکباد و نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔ اس تقریب کا افتتاح داد ابھسے کے ہاتھوں رکھا گیا لیکن اویشکار بھسے نے یہاں پہنچ کر مبارک باد و نیک خواہشات پیش کی۔ چیف گیسٹ کے طور پر آصف شیخ رشید اور مہمان خصوصی میں تیگ بیر سنگھ سندھو ، ڈی وائے ایس پی سورج گنجال ، ڈاکٹر عقیل احمد، مستقیم دگنیٹی، شان ہند، کلیم دلاور، جمیل کرانتی ، عرفان علی ، حاجی عقیل شیخ کے ڈی ، زاہد جمن، مولانا مختار ملی، مولانا مختار جمالی سمیت شہر کے سرکردہ افراد موجود تھے ۔ اس موقع پر فاروق ساگر وعفان ساگر نے شہریان مالیگاؤں کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور اس بات کا تیقن دیا کہ بلاتفریق قوم وملت ہم نے ہمارے نصب العین کے مطابق شہریان اور مسافرین کی عمدہ اور لذیذ کھانوں سے خدمات کی ہے ہم اُن کے شکر گزار ہیں ۔ اور آئندہ بھی اس طرح کی خدمات کرتے رہیں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے